’بیگم وقت نہیں دیتی تھی اس لئے میں تین لاکھ روپے کی یہ جدید ’بیگم‘ لے آیا‘ آدمی نے ایسا انکشاف کردیا کہ انٹرنیٹ پر طوفان آگیا

ڈیلی بائیٹس

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک امریکی شخص کو اس کی اہلیہ وقت نہیں دے پاتی تھی جس پر وہ ایک ایسی چیز گھر لے آیا کہ معاملہ ٹی وی پر آیا تو دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 58سالہ جیمز نامی یہ شخص گزشتہ روز چینل فور کے پروگرام ’ دی سیکس روبوٹس آر کمنگ‘ میں شریک ہوا جہاں اس نے انکشاف کیا کہ اس کی بیوی اسے وقت نہیں دے پاتی تھی جس پر وہ 2ہزار پاﺅنڈ (تقریباً3لاکھ روپے) خرچ کرکے جدید ترین بیگم، یعنی جنسی گڑیا، گھر لے آیا اور اب وہ ہفتے میں چار بار اس کے ساتھ تعلق استوار کرتا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی کو بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں بلکہ وہ اس پر بہت خوش ہے۔

’یہ ایک چیز آنے والے دنوں میں شادی کا تصور ہی ختم کردے گی‘ ماہرین نے انتہائی شرمناک انکشاف کردیا
رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا کے رہائشی جیمز نے جو جنسی گڑیا خریدی ہے اس کا نام اپریل ہے۔ جیمز کی اہلیہ کی والدہ بیمار ہے اور وہ کافی عرصے سے اس کی تیمارداری میں مصروف ہے، جس کی وجہ سے وہ اسے وقت نہیں دے پاتی۔ جیمز کا کہنا ہے کہ اب میں 8ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 11لاکھ 40ہزار روپے) والی جنسی گڑیا خریدنے کے لیے رقم جمع کر رہا ہوں کیونکہ اس میں مزید کئی فیچرز ہوتے ہیں جو اس میں نہیں ہیں۔ ڈاکومنٹری میں جیمز کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ”مجھے خوشی ہے کہ جیمز نے کسی اور خاتون کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی بجائے جنسی روبوٹ خریدا ہے۔ مجھے اس کے روبوٹ کے ساتھ جسمانی تعلق پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔“