وہ باتیں جن کے بارے میں تمام خواتین اکثر شکایت کرتی ہیں

وہ باتیں جن کے بارے میں تمام خواتین اکثر شکایت کرتی ہیں
وہ باتیں جن کے بارے میں تمام خواتین اکثر شکایت کرتی ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)خواتین ہر بات میں کوئی نہ کوئی شکایت ضرور کرتی ہیں لیکن کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جن کے بارے میں وہ ضرور بات کرتی ہیں۔آئیے آپ کوچند ایسی ہی باتوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

مزید پڑھیں :کامیاب شادی چاہتے ہیں تو آپ تسلی کر لیں یہ ایک صفت آپ کے ہمسفر میں تو نہیں
*خواتین کو اس بات سے سخت چڑ ہوتی ہے کہ ان کا ہیر بینڈ یا کلپ کھل جائے اور ہر وقت وہ اس پریشانی میں مبتلا رہتی ہیں اور جیسے ہی یہ کھلتا ہے تو شکایت ان کی زبان پر آجاتی ہے۔
*خواتین کو سفر کرنا اچھا لگتا ہے لیکن اس دوران اگر بول وبراز کی ضرورت پیش آجائے تو انہیں بہت مشکل ہوتی ہے اور اگر ٹائلٹ میں بدبو ہو تو پھر یقیناً وہ شکایت کریں گی۔
*آئینہ اور خواتین کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور اگر شیشے کا سائز چھوٹا ہو تو پھر شکایت تو بنتی ہے۔
*تصور کریں کہ کسی لڑکی کو کسی پارٹی کا شدت سے انتظار ہو لیکن اس سے ایک دن قبل چہرے پر کیل یا کوئی دانہ بن جائے تو پھر یہ بات تو یقیناً شکایت کے قابل ہے۔
*یہ تو آپ کو معلوم ہے کہ خواتین میک اپ کرنے میں کافی وقت لگاتی ہیں لیکن اگر ایک گھنٹہ تیار ہونے کے بعد میک اپ چھینک یا کسی بھی وجہ سے خراب ہوجائے تو پھر یہ تو ناراضگی کی بات ہے۔
*اگر ناخن خراب ہوجائے تو پھر اس بات کا خواتین کو بہت غصہ آتا ہے۔
*خواتین جتنی مرضی آزاد خیال ہوجائیں لیکن اگر شاپنگ کے دوران واش روپ جانے کی ضرورت پیش آجائے تو پھر کسی نہ کسی کو ساتھ لے کر جانا ضروری سمجھا جاتا ہے۔
*خواتین کو یہ خوف ہمیشہ کھائے جاتا ہے کہ کہیں ان کاشوہر کسی غیر عورت کے ساتھ مزے تو نہیں اڑا رہا۔
*یہ بات تو سب جانتے ہیں کہ خواتین کو شاپنگ کرنا بہت اچھا لگتا ہے اس لئے وہ ہمیشہ ’سیل‘ پر نظر رکھتی ہیں اور اگر ان کا پسندیدہ لباس ’سیل‘پر نہ ہو تو ان کی زبان پر شکایت ضرور آجاتی ہے۔اگر یہ لباس ’سیل ‘ میں دستیاب ہو لیکن ان کے سائز میں نہ میسر ہو تو پھر دل خون کے آنسو رونے لگتا ہے۔
*تصور کریں کہ ایک خاتون نے بہت چاﺅ کے ساتھ انتہائی مہنگا لباس خریدا لیکن جب پہلی بار پہن کر پارٹی میں گئی تو پتہ لگا کہ کسی اور نے بھی بالکل یسا لباس پہن رکھا ہے تو یقین جانئے وہ خاتون اس وقت انتہائی مضطرب ہو گی اور بہت اداس ہو جائے گی۔
*خواتین کو یہ بات بہت بری لگتی ہے کہ باوجود کوشش کے ان کا وزن کم نہ ہو اور اس طرح وہ اپنے پسندیدہ لباس سے محروم ہوجائیں۔
*الماری کپڑوں سے بھری ہویہ ہے لیکن پہننے کو کچھ بھی نہیں۔
*خواتین کوبائیک پر بیٹھنا اور لمبی رائیڈ پر جانا پسند ہے لیکن اگر انہوں نے اپنا پسندیدہ لباس پہن رکھا ہو تو وہ کبھی بھی موٹر سائیکل پر نہیں بیٹھیں گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -