کیا آپ کو معلوم ہے گوانتا موبے کےعوض امریکہ ہر سال کیوبا کو چیک بھیجتا ہے مگر اسے کیش نہیں کروایا جاتاکیونکہ۔۔۔۔۔

کیا آپ کو معلوم ہے گوانتا موبے کےعوض امریکہ ہر سال کیوبا کو چیک بھیجتا ہے ...
کیا آپ کو معلوم ہے گوانتا موبے کےعوض امریکہ ہر سال کیوبا کو چیک بھیجتا ہے مگر اسے کیش نہیں کروایا جاتاکیونکہ۔۔۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہوانا (نیوز ڈیسک) گوانتاناموبے کا نام دنیا میں انصاف کی بدترین پامالی اور بغیر کسی قانون کے قیدیوں کو کئی دہائیوں تک شرمناک ظلم کا نشانہ بنانے کے حوالے سے دنیا میں مشہور ہو چکا ہے۔ یہ جگہ کیوبا کا حصہ ہے مگر امریکہ نے ایک معاہدے کے تحت اسے اپنی جاگیر بنا رکھا ہے۔ سال 1903ءمیں کیوبا نے یہ جگہ ایک معاہدے کے تحت بحری اڈہ بنانے کیلئے امریکہ کے حوالے کی، طے یہ پایا کہ امریکہ جب تک اس جگہ پر قبضہ رکھے گا کیوبا کو 20000 ڈالر (200,000 روپے) سالانہ ادا کرے گا۔

سعودی عرب کا وہ 'خوش رنگ' مگر خطرناک قبیلہ جس سے پولیس بھی ڈرتی ہے کیونکہ۔۔۔
کیوبا میں یہ نظریہ عام پایا جاتا ہے کہ امریکہ نے یہ علاقہ زبردستی اور دھمکیوں کے ذریعے حاصل کیا اور اس پر امریکی موجودگی کیوبا کا تحفظ نہیں بلکہ اس کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ امریکہ سال میں ایک دفعہ کیوبا کو چیک کے ذریعے ادائیگی کرتا ہے اور آج بھی وہی رقم ادا کی جاتی ہے جو ایک صدی پہلے کی جاتی تھی۔ کیوبا میں 1953ءمیں انقلاب آ گیا اور اگرچہ سیاسی اکھاڑ پچھاڑ کے دوران ایک امریکی چیک کیش کروایا گیا مگر بعد میں امریکہ سے نفرت کی وجہ سے کبھی یہ چیک کیش نہ کروائے گئے۔ کئی سال قبل سابق صدر فیدال کاسترو نے اپنے دفتر میں وہ الماریاں دکھائیں جن میں امریکہ کے دیئے گئے چیک ٹھونسے گئے تھے۔ کیوبا کی عوام کا موقف ہے کہ انہیں امریکہ کے گھٹیا چیک نہیں بلکہ اپنی زمین واپس چاہئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -