ایشیا کے کتنے فیصد لوگ چنگیز خان کی اولاد ہیں ؟جواب آپ کے ہوش اڑا دے گا

ایشیا کے کتنے فیصد لوگ چنگیز خان کی اولاد ہیں ؟جواب آپ کے ہوش اڑا دے گا
ایشیا کے کتنے فیصد لوگ چنگیز خان کی اولاد ہیں ؟جواب آپ کے ہوش اڑا دے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(نیوزڈیسک)چنگیز خان کوتاریخ میں بہت ہی ظالم اور جابر حکمران کے نام سے یاد کیا جاتا ہے لیکن حال ہی میں کی گئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایشیاءکے 16فیصد لوگوں میں وہی کروموسوم پایا گیا ہے جو کہ چنگیز خان میں تھا۔1227ءمیں فوت ہونے والے منگولین بادشاہ نے ظلم و بربریت کی کئی داستانیں چھوڑیں اور جہاں بھی گیا وہاں لوگوں کی زندگیاں ہی ختم کردیں۔

تجارتی قافلہ لوٹنے والے گورنر کو چنگیز خان نےکیا سزا دی؟جان کر آپ کانپ اٹھیں گے
برطانوی ماہر جنیات کریس ٹیلر سمتھ نے اپنی 2003ءمیں چنگیز خان اور اس کی وراثت پر کی گئی تحقیق میں کہا ہے کہ ایشاءکی 16فیصد آبادی یعنی 0.5فیصددنیا کے مردوں میں چنگیز خان کے کروموسومز سے ملتے جلتے Yکروموسومز ملے ہیں۔اس کا کہنا تھا کہ ان کے کرموسومز میں جو چیز مشترک تھی وہ یہ ہے کہ ان کی شروعات تقریباًایک ہزار سال قبل منگولیا سے ہوئی تھی۔ایک اور برطانوی ماہر جنیات مارک جابلنگ جنہوں نے حال ہی میں اس سے ملتی جلتی تحقیق کی ہے نے کہا ہے کہ چنگیز خان بے شمار بچے بچوں کا باپ تھا اور یہ بات سامنے آئی کہ موجودہ ایشیائی آبادی میں چنگیز خان کا DNAموجود ہے۔اس کا کہنا تھا چنگیز خان کے علاوہ دو اور لوگ ایسے ہیں جن کے کروموسومز آج بھی لوگوں میں پائے جاتے ہیں ان میں ایک چینی بادشاہGiocanggaہے جس کا انتقال 1582ءمیں ہوا اور ایک آئرلینڈ کی Uí Néill ملوکیت کا بادشاہ تھا۔
جابلنگ نے اپنی تحقیق میں ایشیاءکی 127مختلف قوموں سے پانچ ہزار لوگوں کے کروموسومز کا مطالعہ کیا ۔تحقیقاتی ٹیم نے مشاہدہ کیا کہ ان میں 11کروموسومز کے تو ملتے جلتے ہیں اور مزید تحقیق سے علم ہوا کہ ان تمام افراد کے والدین ایک مخصوص علاقہ میں رہتے تھے اور ان کے مشترکہ والدین میں چنگیز خان اور Giocangga کی وراثت پائی گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -