دبئی میں پاکستانی کاروباری کی سرکاری اہلکار کو ایسی پیشکش کہ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی، جواب ایسا ملا کہ پھر کبھی ایسی جرأت نہ کرے گا
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض بگڑے ہوئے پاکستانی دیار غیر میں جا کر بھی اپنے لچھن نہیں چھوڑتے۔ ایک پاکستانی کاروباری شخص نے بھی دبئی کو اپنا وطن سمجھتے ہوئے وہاں ایک ٹریفک پولیس آفیسر کو رشوت دینے کی کوشش کی اور سوچا کہ شاید یہاں بھی پولیس اہلکار کی مٹھی گرم کرکے وہ جرمانے سے بچ جائے گا، مگر پولیس آفیسر نے اسے گرفتار کیا اور مقدمہ درج کرکے اسے عدالت میں کھڑا کر دیا، جہاں جج نے اسے 3ماہ قید اور ملک بدر کرنے کی سزا دے دی ہے۔
مزید پڑھیں: وہ حکمران جو دنیا کا امیر ترین آدمی بھی ہے؟ کیا آپ نام بتاسکتے ہیں؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق اے ایچ نامی یہ کاروباری شخص المراقبت کے علاقے میں گاڑی پر جا رہا تھا مگر اس کی گاڑی کی رجسٹریشن کی مدت ختم ہو چکی تھی۔ پولیس آفیسر نے اس کو جرمانہ کرنا چاہا مگر اس نے جیب سے 200درہم(تقریباً5ہزار 700روپے) نکالے اور پولیس والے کو دینے کی کوشش کی جس پر آفیسر نے اسے گرفتار کر لیا۔