آدمی کے ہونٹوں میں شدید درد، ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو اندر سے ایسی خطرناک چیز نکل آئی کہ تصور کرنا بھی مشکل، ڈاکٹر بھی دنگ رہ گیا
نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) سگریٹ پینے یا پان کھانے اور منہ کی صفائی نہ رکھنے والوں کے لئے اس بھارتی شخص کا انجام ایسی مثال ہے کہ جسے دیکھ کر انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ طویل عرصے سے ہونٹوں میں درد کا سامنا کرنے والا یہ شخص جب ڈاکٹر کے پاس پہنچا تو پتا چلا کہ اس کے ہونٹوں میں کیڑے پیدا ہو چکے تھے، جنہیں اس ویڈیو میں ہونٹوں سے باہر سرکتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اس شخص کے ہونٹ پر گہرے زخم ہو گئے اور آہستہ آہستہ ہونٹ ختم ہونے لگے تو وہ اسے کینسر سمجھا اور ڈاکٹر کے پاس گیا۔ جب ڈاکٹر نے اس کے زخموں کا بغور معائنہ کیا تو حیران رہ گیا کیونکہ اس کے منہ کے اندر کی طرف زخم میں ایک سفید رنگ کے کیڑے کو بل کھاتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا۔ برطانوی اخبار ”ڈیلی سٹار“ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ہارون الرشید نے اپنی نوعیت کے اس منفرد واقعے کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کر دی۔ ویڈیو کے ساتھ اس نے لکھا ہے کہ ”یہ مریض میرے پاس آیا ، اس کے گلے سڑے ہونٹوں سے بدبو آ رہی تھی اور اسے کینسر ہو چکا تھا۔ جب میں نے معائنہ کیا تو اس کے ہونٹوں کے زخموں میں کئی کیڑے موجود تھے۔ میرے خیال میں یہ اپنی طرز کا منفرد واقعہ ہے۔ “ڈاکٹر ہارون کی شیئر کی گئی ویڈیو اس قدر خوفناک ہے کہ اسے دیکھنے والے یقینا آئندہ اپنے منہ کی حفاظت میں کوتاہی نہیں کریں گے۔