’مجھے کم سن لڑکے چاہئیں‘ایسی شرمناک خواہش کہ سن کر انسان کانوں کو ہاتھ لگالے

’مجھے کم سن لڑکے چاہئیں‘ایسی شرمناک خواہش کہ سن کر انسان کانوں کو ہاتھ لگالے
’مجھے کم سن لڑکے چاہئیں‘ایسی شرمناک خواہش کہ سن کر انسان کانوں کو ہاتھ لگالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست اوہائیومیں امیگریشن حکام نے مسیحی مذہبی تعلیمی ادارے کے سابق طالب علم کی شیر خوار بچوں اور کم سن بچیوں سے اپنی شرمناک خواہش کی تکمیل کی خاطر جاری تلاش کو ناکام بناتے ہوئے گرفتارکر لیا۔

امریکی ویب سائیٹ کے مطابق جوئل رائیٹ کودو ہزار امریکی ڈالرز ، بیگ میں موجود بچوں کے کپڑوں اور ایک بوتل کے ہمراہ امیگریشن حکام نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ میکسیکو میں اپنی حوس کا نشانہ بنانے کےلئے کم سن بچوں اور بچیوں کی تلاش کر رہا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ23سالہ جوئل رائیٹ کے خلاف دائر درخواست کے ریکارڈ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ پونٹیفکل کالج جوزفینم کولمبس کا سابق طالب علم ہے اور اس سے قبل 2014ءمیں میکسیکو میں بچہ گود لینے کی کوشش کرچکا ہے اور اس کے عوض وہ تیخوانہ کے مقامی ہوٹل میں بچہ گود لینے کےلئے فیس تک بھر چکا ہے۔
اپنے آن لائن بیان میں وہ اپنی خواہش کا اظہار کر چکا تھا کہ وہ شیر خوار بچے اور 4سالہ بچی کے ساتھ کیا کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ جب جوئل سے بذریعہ ای میل یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ اس سے قبل بھی شیر خوار بچوں کو اپنی حوس کا نشانہ بنا چکا ہے تو اس نے جواب دیا کہ اس نے ایسا اس سے قبل کچھ نہیں کیا تاہم وہ اپنی اس شرمناک خواہش کی تکمیل کے قریب پہنچ چکا تھا۔
جوئل کے خلاف دائر درخواست کے مطابق وہ تیخوانہ کی مقامی ویب سائیٹ پر2014ءمیں اپنی شرمناک خواہش کی تکمیل کےلئے اشتہاردے چکا تھا اور اس کی جانب سے لگائے گئے اشتہار پر ایک شخص نے اس سے رابطہ کیا اور اس کے ارادے بھانپتے ہوئےاس سے پیسے بٹورنے کے بعد  اسے چونا لگا کر فرار ہو گیا اور حکام کو اس کے شرمناک ارادوں سے آگاہ کر دیا۔2015ءمیں جوئل کی طرف سے ایک دوسری ویب سائٹ پر اشہتار دیا گیا کہ وہ شادی اور بچہ گود لینے کا خواہشمند ہے تاہم جوئل سے اسی شخص نے ایک دوسرے آئی ڈی سے رابطہ کیا اور باتوں باتوں میں اس جوئل نے ایک بار پھر اس بات کا اظہار کر دیا کہ وہ شیرخوار بچوں کو اپنی جنسی حوس کا نشانہ بنانا چاہتا ہے ۔
ہوم لینڈ سیکیورٹی نے ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پرجوئل کے ای میل آئی ڈی پر ایک دوسری آئی ڈی سے رابطہ کیا اور اس کی خواہش کی تکمیل کےلئے اسے سان ڈیاگو تک کے فضائی سفر کی ٹکٹ خرید کر دینے کی پیشکش بھی کی گئی لیکن اس نے ای میل کرنے والے شخص کو صاف جواب دے دیا کہ وہ اس سے رابطہ نہیں رکھنا چاہتا ہے۔ تاہم دسمبر میں جوئل کی جانب سے ایک خاتون ٹور گائیڈ کی خدمات حاصل کرنے کےلئے اشتہار دیا گیا اوراس بار ایک جعلی ای میل اکاونٹ کے ذریعے جوئل سے رابطوں اور گفت و شنید نے بالآخر اس کی راہ ہموار کردی اور اس کو حراست میں لے لیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -