’تیز تیز بولیں تو لوگ جلدی بات مان لیتے ہیں‘ جانئے ماہر نفسیات کے وہ 11 مشورے جو آپ کی زندگی کو بے حد آسان بنادیں گے

’تیز تیز بولیں تو لوگ جلدی بات مان لیتے ہیں‘ جانئے ماہر نفسیات کے وہ 11 مشورے ...
’تیز تیز بولیں تو لوگ جلدی بات مان لیتے ہیں‘ جانئے ماہر نفسیات کے وہ 11 مشورے جو آپ کی زندگی کو بے حد آسان بنادیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک) اگر آپ کسی کو کہیں کہ وہ آپ کی بات مانیں تو شائد ہی ایسا ہوگا کہ وہ ایسا کرے ،آئیے آپ کو ایسے طریقے بتاتے ہیں جس کے ذریعے آپ دوسروں سے اپنی مرضی کی بات منوالیں گے اور انہیں پتا بھی نہ لگے گا۔
”سراب“کا طریقہ اپنائیں
اگرآپ کوئی مہنگی چیز بیچ رہے ہیں لیکن کامیابی نہیں مل رہی تو اس میں کوئی اور چیز شامل کرلیں جو مہنگی چیزوں سے قیمت میں کم اور ساتھ ہی کم پر اثر ہو۔

ماحول بنائیں
اگر آپ کسی کے ساتھ مصالحت کررہے ہیں یا کوءکاروباری سودا ہورہا ہے تو کسی کانفرنس روم میں بلانے کی بجائے کافی شاپ میں جائیں۔ ماہرین نفسیات کاکہنا ہے کہ انسان اس وقت زیادہ خودغرضی کا مظاہرہ کرتا ہے جب اس کے اردگرد کام کرنے والا ماحول ہواور اگر ماحول دوستانہ ہوتو وہ جلد زیر ہوجاتا ہے۔

کسی کے لئے کوئی کام کردیں
اگر آپ کسی سے فیور چاہتے ہیں تو اس کا کوئی کام کردیں تاکہ وہ آپ کو بھی جواب میںایسا ہی ردعمل دے۔ جب وہ آپ کا شکریہ ادا کریں تو انہیں کہیں یہ دوستوں کو ایک دوسرے کے کام آتا رہنا چاہیے۔

دوسرے کی بات کو وزن دیں
بات چیت میں مخالف کی بات کو وزن دیںاور ایسے جملے استعمال کریں کہ اسے لگے کہ آپ اسے اہمیت دے رہے ہیں۔ مثال کے طورپر”آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں“، ”مجھے آپ کی بات درست لگ رہی ہے“۔

دوسروں کی ’نقل‘اتاریں
جب کسی سے بات چیت کررہے ہوں تو اس کی نقل اس طریقے سے اتاریں کہ اسے معلوم ہی نہ ہوسکے لیکن لاشعوری طور پر وہ ا?پ کی جانب راغب ہوگا۔

تیزبولیں
جب آپ کو لگے کہ دوسرا آپ کے ساتھ اتفاق نہیں کرے گا تو تیز تیز بولنے کوشش کریں تاکہ دوسرے کو رد عمل دینے میں کم وقت ملے اور وہ آپ کی مخالفت نہ کرسکے۔

تھکاو ٹ میں اپنا کام کروائیں
جب آپ کامخالف ذہنی طورپر تھک چکاہوتواس سے اپنا کام کروائیں۔ذہنی طور پر تھکے ہوئے انسان سے کام کروانا آسان ہوتا ہے۔

اپنے کمرے میں آنکھوں کی تصویر لگائیں
جب کسی سے سودے بازی کررہے ہوں تو کمرے میں آنکھوں کی تصویر لگاکررکھیں کہ اس طرح لوگوں کو نفسیاتی طور پر یہ محسوس ہوگا کہ کوئی انہیں دیکھ رہا ہے اور وہ دھوکہ دینے کی طرف کم مائل ہوں گے۔

لوگوں کو ڈرائیں اور دباﺅ بنائیں
جن لوگوں کے ذہن میں انجانہ خوف ہوانہیں ڈرا کر کام کروایا جاسکتا ہے۔پہلے انہیں ڈرائیں اور دباﺅ بڑھائیں اور پھر اپنا کام نکال لیں۔

لوگوں کو کنفیوژ کریں
آپ کو چاہیے کہ بات چیت میں لوگوں کو کنفیوژ کریں۔مثال کے طور پر اگر آپ 8کارڈ50 روپے میں فروخت کررہے ہیں تو سیدھا کہنے کی بجائے کہیں کہ اس کی قیمت 49روپے90پیسے ہوجائے گی۔ بظاہر یہ عجیب سی بات لگتی ہے لیکن اس طرح آپ اپنا مقصدحاصل کرلیں گے۔

’اسم ‘کی جگہ ’فعل‘کا استعمال کریں

آپ کو چاہیے کہ’اسم ‘کی جگہ ’فعل‘کا استعمال کریں کہ اس طرح آپ اپنی اتھارٹی نافذ کرسکیں گے۔مثال کے طور پر’کیا آپ کو معلوم ہے کہ ووٹر ہونا کتنا اہم ہے‘ کہنے کی بجائے آپ کو چاہیے کہ کہیں’کیا آپ کو معلوم ہے کہ ووٹ دینا کس قدر اہم کام ہے۔‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -