’اگر اس ایک بات پر شادی سے پہلے اتفاق نہیں ہوتا تو کبھی بھی ہاں نہ بولو کیونکہ۔۔۔‘ شادی شدہ جوڑے نے کنواروں کو سب سے بہترین مشورہ دے دیا

’اگر اس ایک بات پر شادی سے پہلے اتفاق نہیں ہوتا تو کبھی بھی ہاں نہ بولو ...
’اگر اس ایک بات پر شادی سے پہلے اتفاق نہیں ہوتا تو کبھی بھی ہاں نہ بولو کیونکہ۔۔۔‘ شادی شدہ جوڑے نے کنواروں کو سب سے بہترین مشورہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک)جب آپ کسی سے شادی کے لئے ہاں کہتے ہیں تو دراصل تمام عمر کے لئے روز و شب اکٹھے گزارنے کا عہد کرتے ہیں۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں کہ آپ پوری زندگی کسی کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کرلیں، لہٰذا یہ فیصلہ کرنے سے پہلے خوب اچھی طرح سوچ بچار کر لینا ضروری ہے۔ یوں تو بہت ساری باتیں اہمیت کی حامل ہیں لیکن آخر وہ کون سی چند اہم ترین باتیں ہے جن کا شادی سے پہلے طے ہوجانا سب سے ضروری ہے۔
ویب سائٹ ریڈٹ پر متعدد شادی شدہ جوڑوں نے اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، اور ایک جوڑے نے ان اہم ترین باتوں کے متعلق بھی بتایا ہے جن پر شادی سے پہلے اتفاق ہوجانا ازحد ضروری ہے۔ کئی دہائیوں سے خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے والے اس جوڑے کا کہنا ہے ”یوں تو آپ دونوں کے درمیان عمومی ہم آہنگی اور مطابقت کا پایا جانا بھی ضروری ہے لیکن پیسہ، سیاسی و مذہبی نظریات، بچوں کے معاملات اور ازدواجی رویے کے متعلق ہم آہنگی اہم ترین ہے۔ محض یہ کہنا کافی نہیں کہ ’ہم دونوں کو بچے بہت پسند ہیں، اور ہم ڈھیروں بچت کرلیں گے۔‘ دراصل ان باتوں کو تفصیل کے ساتھ ڈسکس کرنا ضروری ہے۔ آپ کتنے بچے چاہتے ہیں، بچوں کی تربیت کے بارے میں آپ کے نظریات کیا ہیں، آپ انہیں کس طرح کی تعلیم و تربیت دینا چاہیں گے، ان تمام باتوں پر اتفاق رائے ضروری ہے۔

اگر رات کو سونے سے پہلے روز آپ اپنے شریک حیات کے ساتھ یہ ایک کام کریں تو شادی بے حد کامیاب رہے گی، ایسا کیا کام ہے؟ سائنسدانوں کا جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا
اسی طرح جب پیسے کی بات ہو تو یہ معلوم ہونا ضروری ہے کہ آپ اسے کن کاموں پر زیادہ صرف کرنا چاہیں گے اور کہاں بچت کرنا چاہیں گے۔ کیا آپ کھانے پینے اور سیروسیاحت پر زیادہ خرچ کے حق میں ہیں اور لباس و دیگر ضروریات زندگی کے بارے میں بچت کے قائل ہیں؟ اسی طرح کیا آپ گاڑی اور لیکٹرونکس جیسی اشیاءپر کھل کر خرچ کرنے کا رجحان رکھتے ہیں؟ ان تمام باتوں کو زیر بحث لانا ضروری ہے۔ اسی طرح سیاسی و مذہبی نظریات پر ہم آہنگی بے حد ضروری ہے۔ا گر آپ شدید سیاسی اختلافات رکھتے ہیں یا آپ کے مذہبی نظریات ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں تو ایک خوشگوار تعلق کی امید کیسے کی جاسکتی ہے؟“
شادی سے پہلے ان باتوں کو ضرور طے کرلینے کا مشورہ دینے والے جوڑے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ”ہم نے جس بھی طلاق یافتہ جوڑے کو دیکھا ہے ان کے درمیان انہی اہم ترین باتوں میں سے کسی پر عدم اتفاق تھا، جو بالآخر طلاق کا سبب بن گیا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -