پاکستان کی لاجواب سروس پی آئی اے کی خاتون معاون پائلٹ کا باکمال” کارنامہ “طیارے کے کاک پٹ سے لی جانیوالی سیلفیوں کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی لاجواب سروس پی آئی اے کی خاتون معاون پائلٹ نے باکمال” کارنامہ “سرانجام دے دیا ،طیارے کے کاک پٹ سے سیلفیاں لے کر اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ڈال دی ہیں جن کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ساتھ الیکٹرونک میڈیا پر بھی بہت چرچا ہے،معاون پائلٹ ہما لیاقت کی ان تصاویر پر طرح طرح کے تبصرے آئے ہیں۔
ان تبصروں پر وضاحت کیلئے قومی ائیر لائن کے ترجمان کو بیان جاری کرنا پڑ گیا،بے مثال حسن کی مالک اس معاون پائلٹ کی تصاویر پر ایک شخص نے ٹوئیٹ کیا کہ مبارک ہو پاکستان کو ایک اور تباہی کا سامان مل گیا،بیسٹ آف لک۔
ان تبصروں کے ردعمل میں پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جب سیلفیاں لی گئیں طیارہ پرواز نہیں کر رہا تھا،ہما لیاقت ایک ذہین اور خوبصورت معاون پائلٹ ہیں جن کی صلاحیتوں پر شک نہیں کیا جاسکتا۔