’میں نے 5سال تک دنیا کے امیر ترین افراد پر تحقیق کی اور سب میں یہ چیز مشترک پائی کہ وہ اس ایک قسم کے افراد سے ہمیشہ ہر قیمت پر دور رہتے ہیں‘
نیویارک (نیوز ڈیسک)اخبار دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق کاروباری دنیا کے ممتاز تحقیق کار تھامس کورلے گزشتہ چند سالوں کے دوران ایک دلچسپ موضوع پر تحقیق کر رہے تھے، جس کے نتائج اب انہوں نے دینا کے سامنے بیان کر دئیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مشاہدات سے اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ آپ کی صحبت کا آپ کی کمائی پر گہرا اثر مرتب ہوتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ پانچ سالہ تحقیق کے دوران انہوں نے جتنے بھی امیر کبیر افراد کا مشاہدہ کیا ان سب میں یہ بات مشترک دیکھی کہ وہ بہت دیکھ بھال کر دوست بناتے ہیں اور قنوطیت پسند لوگوں کے قریب جانا بھی پسند نہیں کرتے تھے۔ تھامس کا کہنا ہے کہ خصوصاً وہ لوگ جو اپنی محنت سے کروڑ پتی بنتے ہیں اس بات کا خاص طور پر خیال رکھتے ہیں کہ مایوسی کے شکار افراد سے بالکل کوئی تعلق استوار نہ کیا جائے۔
کس ملک کے شہری دن میں سب سے زیادہ وقت موبائل فون استعمال کرتے ہوئے گزارتے ہیں؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا
وہ اپنی کتاب Change Your Habit, Change Your Life میں لکھتے ہیں کہ امیر ترین افراد صرف ان لوگوں سے دوستی رکھنا پسند کرتے ہیں جو اپنے اہداف حاصل کرنے میں بہت سنجیدہ ہوتے ہیں، ہمیشہ پرامید رہتے ہیں، جوش و ولولے کے ساتھ کام کرتے ہیں اور جن کا رویہ ہمیشہ مثبت ہوتا ہے۔ ان کی تحقیق میں شامل 86 فیصد امیر افراد کا کہنا تھا کہ وہ کسی قنوطیت پسند شخص کو کسی بھی قیمت پر اپنا دوست نہیں بنائیںگے۔
تھامس کہتے ہیں کہ اپنی تحقیق کی بنیاد پر وہ کہہ سکتے ہیں کہ زندگی کی دوڑ میں آپ کامیابی صرف اسی صورت میں حاصل کرتے ہیں جب آپ کی سوچ مثبت ہو، آپ کسی بھی صورت امید چھوڑنے پر تیار نہ ہوں، اور قنوطیت پسند افراد سے بچ کر آگے بڑھتے رہیں۔