سعودی حکام نے زید حامد تک پاکستانی کونسلر کو رسائی دینے سے انکار کردیا
جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکام نے سعودی عرب میں قیددفاعی تجزیہ کار زید حامد تک پاکستانی کونسلر کو رسائی دینے سے انکار کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایمبیسی جدہ کے کونسل جنرل نے درخواست کی تھی کہ انہیں زید سے ملنے کی اجازت دی جائے لیکن سعودی حکام نے اس طرح کی کسی بھی اجازت دینے سے صاف انکار کردیا۔
کچھ روز سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ زید حامد کو سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خلاف تقریر کرنے پر سزا دی گئی ہے لیکن تاحال کسی مصدقہ ذرائع سے ان خبروں کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔
وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں علم نہیں کہ زید حامد کو سعودی عرب میں سزا دی گئی ہے اوراس بات کی تصدیق سعودی حکام کی جانب سے نہیں کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کی کاوشوں کی بدولت زید حامد کی بیگم نے ان سے بات کی ہے۔