کیا آپ کو معلوم ہے کہ جنسی زیادتیوں کے سب سے زیادہ واقعات کن 2 ممالک میں ہوتے ہیں ؟

کیا آپ کو معلوم ہے کہ جنسی زیادتیوں کے سب سے زیادہ واقعات کن 2 ممالک میں ہوتے ...
کیا آپ کو معلوم ہے کہ جنسی زیادتیوں کے سب سے زیادہ واقعات کن 2 ممالک میں ہوتے ہیں ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سٹاک ہوم (نیوز ڈیسک) غربت اور جہالت میں ڈوبے ہوئے تیسری دنیا کے ممالک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا واویلا بہت عام ہے لیکن آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ دنیا کا ترقی یافتہ ترین یورپی ملک سویڈن خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے شرمناک ترین ریکارڈ بناچکا ہے۔
آن لائن جریدے ”فرنٹ پیج میگ“ نے اپنی ایک چشم کشا رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ جنسی جرائم جنوبی افریقہ میں کئے جاتے ہیں لیکن دوسرے نمبر پر کوئی غریب اور افریقی ملک نہیں بلکہ امیر ترین اور جدید ممالک میں شمار ہونے والا یورپی ملک سویڈن ہے۔
جریدے کے مطابق سویڈن میں خواتین کے ساتھ جنسی جرائم کے واقعات میں 2004ءسے 2012ءکے درمیان 500 فیصد اضافہ ہوچکا ہے اور اب صورتحال یہ ہے کہ 25 فیصد خواتین جنسی ظلم کا نشانہ بن رہی ہیں۔
جریدے کے مطابق سویڈن میں ہر چار میں سے ایک خاتون زیادتی کا شکار ہورہی ہے جبکہ دارالحکومت سٹاک ہوم اور دیگر بڑے شہروں میں روزانہ اوسطاً پانچ خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کی رپورٹ پولیس تک پہنچتی ہے، جبکہ اس سے کہیں زیادہ تعداد کی رپورٹ نہیں کی جاتی۔
صحافی ڈینئیل گرین کا کہنا ہے کہ اس تشویشناک صورتحال میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران تارکین وطن کی بڑی تعداد کی سویڈن آمد اہم کردار ادا کررہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -