رات کے اندھیرے میں پارک میں سوٹ کیس پکڑکر چلتا آدمی اور خاتون کی مدد کی چیخیں، روک کر زبردستی سوٹ کیس کھولا گیا تو اندر سے ایسی چیز برآمد کہ لوگوں کی اپنی ہی چیخیں نکل گئیں
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک شخص نے نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے ایک سوٹ کیس میں ڈال کر پبلک پارک میں لے گیاجہاں ہر طرف لوگ موجود تھے اور سوٹ کیس کے اندر سے لڑکی کی ”میری مدد کرو، میری مدد کرو“ کی آوازیں آ رہی تھیں۔ چینی اخبار دی پیپل کی رپورٹ کے مطابق پارک میں ایک شخص نے ملزم کو روک لیا جس پر ملزم نے سوٹ کیس وہیں چھوڑا اور پارک کی جھیل میں چھلانگ لگا دی۔ اس واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ دیکھی جا رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم کے جھیل میں چھلانگ لگانے کے بعد کئی لوگ سوٹ کیس کے پاس جمع ہو جاتے ہیں۔ ان میں سے ایک مرد سوٹ کیس کھولتا ہے اور دو خواتین اس برہنہ لڑکی کو باہر نکلنے میں مدد دیتی ہیں۔ پھر وہاں موجود ایک شخص اپنی شرٹ اتار کر لڑکی کو پہننے کے لیے دیتا ہے۔
نوجوان لڑکی سے اس کی سہیلیوں کی ایسی شرمناک شرارت کہ دلبرداشتہ ہوکر اس نے اپنی جان ہی ختم کرلی
رپورٹ کے مطابق لوگوںکے اطلاع دینے پر پولیس وہاں پہنچ جاتی ہے اور ملزم کو جھیل سے نکال کر گرفتار کر لیتی ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی کا کہنا ہے کہ ”میں ملزم کی روم میٹ تھی، اس رات اس نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا اور برہنہ حالت میں سوٹ کیس میں ڈال دیا۔ مجھے نہیں معلوم کہ وہ میرے ساتھ کیا کرنا چاہتا تھا۔“پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ملزم نے یہ حرکت اپنا جرم چھپانے کے لیے کی۔ متاثرہ لڑکی کی حالت اب بہتر ہے اور پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
Woman-raped-and-stuffed-in suitcase-was-rescued by dailypakistan