اس ریسٹورنٹ پر آپ کو زندگی بھر مفت برگر کھانے کو ملیں گے اگر آپ یہ انتہائی چھوٹی سی شرط پوری کردیں

اس ریسٹورنٹ پر آپ کو زندگی بھر مفت برگر کھانے کو ملیں گے اگر آپ یہ انتہائی ...
اس ریسٹورنٹ پر آپ کو زندگی بھر مفت برگر کھانے کو ملیں گے اگر آپ یہ انتہائی چھوٹی سی شرط پوری کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (نیوز ڈیسک) اگر آپ اعلٰی کوالٹی کے لذیز برگر عمر بھر کے لئے مفت کھانے کی آرزو رکھتے ہیں تو سمجھیں اس خواب کے پورا ہونے کا وقت آ گیا۔ آسٹریلیا کا ایک ریسٹورنٹ آپ کو تمام عمر کے لئے اپنے مہنگے برگر بالکل مفت کھلانے کے لئے تیار ہے اگر آپ ایک چھوٹی سی شرط پوری کرسکیں۔
ویب سائٹ wwwnکی رپورٹ کے مطابق میلبرن سے تعلق رکھنے والے ریسٹورنٹ ”مسٹر برگر“ نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی شخص جو اپنا نام تبدیل کرکے ”برگر“ رکھ لے، اسے تاعمر ایک برگر روزانہ مفت پیش کیا جائے گا۔ ریسٹورنٹ کا کہنا ہے کہ نام کی تبدیلی قانونی طور پر ہونی چاہیے اور حکومت کے متعلقہ ادارے کے پاس اس کی رجسٹریشن بھی ہونی چاہیے۔ جونہی کمپنی کو متعلقہ ادارے کی طرف سے نام کی تبدیلی کے دستاویزی ثبوت فراہم کردئیے جائیںگے تو برگر نامی شخص کو روزانہ ایک برگر کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ یہ سلسلہ تب تک جاری رہے گا جب تک برگر نامی صاحب زندہ رہیں گے یا جب تک ان کا نام برگر رہے گا۔

’ایک کپ کافی کی خریداری پر ایک جسم فروش خاتون مفت‘
ریسٹورنٹ کی جانب سے یہ پیشکش ایک، دو نہیں بلکہ 10 افراد کے لئے کی گئی ہے، اور خوش قسمت افراد کا فیصلہ پہلے آئیں اور پہلے پائیں کی بنیاد پر ہوگا۔ تاحال کسی شخص نے اپنا نام تبدیل کرکے برگر نہیں رکھا اور کمپنی منتظر ہے کہ کب ان کے پاس برگر نامی پہلے صاحب تشریف لائیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -