ماہرین کہتے ہیں جسم پر ٹیٹو بنوانے کے بعد2 ہفتے تک سوئمنگ نہیں کرنی چاہیے لیکن یہ شخص ٹیٹو بنوانے کے 5دن بعد ہی سوئمنگ کرنے چلا گیا تو فوراً ہی موت ہوگئی کیونکہ۔۔۔ یہ کیسے ممکن ہے؟ جان کر آپ بھی کانپ اٹھیںگے

ماہرین کہتے ہیں جسم پر ٹیٹو بنوانے کے بعد2 ہفتے تک سوئمنگ نہیں کرنی چاہیے ...
ماہرین کہتے ہیں جسم پر ٹیٹو بنوانے کے بعد2 ہفتے تک سوئمنگ نہیں کرنی چاہیے لیکن یہ شخص ٹیٹو بنوانے کے 5دن بعد ہی سوئمنگ کرنے چلا گیا تو فوراً ہی موت ہوگئی کیونکہ۔۔۔ یہ کیسے ممکن ہے؟ جان کر آپ بھی کانپ اٹھیںگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نوجوانوں میں جسم پر ٹیٹو بنوانے کا رجحان ہمارے ہاں بھی بہت بڑھ رہا ہے لیکن یہ ٹیٹو ہمارے لیے کس قدرخطرناک ثابت ہو سکتے ہیں اس کا اندازہ ایک امریکی شخص کے انجام سے لگایا جا سکتا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس 31سالہ شخص نے اپنی پنڈلی پر ایک مذہبی علامت کا حامل ٹیٹو بنوایا تھا۔ ٹیٹو بنانے والے آرٹسٹ نے اسے وارننگ دی کہ دو ہفتے تک ٹیٹو کو سوئمنگ پولز اور سمندر وغیرہ کے پانی سے بچا کر رکھے اور ان میں پیراکی نہ کرے۔

پُل سے کودکر خاتون کی خودکشی کرنے کی کوشش ، خاتون تو بچ گئی پاس کھڑے یہ منظر دیکھتے 2 شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، مگر کیسے؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے
اس شخص نے آرٹسٹ کی وارننگ کو نظرانداز کردیا اور خلیج میکسیکو کے گرم پانیوں میں پیراکی سے لطف اندوز ہونے چلا گیا۔ حالانکہ ابھی اسے ٹیٹو بنوائے 5دن ہوئے تھے اور اس کا زخم کچا تھا۔ چنانچہ خلیج میکسیکو کے پانی سے ایسے بیکٹیریا اس کے زخم کو لگ گئے جو گوشت کھانے والے تھے۔ ان بیکٹیریا نے چند روز کے اندر اندر اس کی پنڈلی سے گوشت کا ایک لوتھڑا کھا کر گہرا گڑھا بنا دیا اور بالآخر یہ بیکٹیریا اس شخص کی موت کا سبب بن گئے۔


ڈاکٹروں کے مطابق اس شخص کو وائبریو وولنیفیکس (Vibrio Vulnificus)نامی بیکٹیریا لاحق ہو گئے تھے۔ یہ شخص روزانہ 340ملی لیٹر کی 6بیئر کی بوتلیں پینے کا بھی عادی تھا جس کی وجہ سے ماضی میں cirrhosisنامی بیماری کا شکار بھی ہو چکا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -