مصری خاتون صحافی نے ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون کی ایسی تصویر ٹی وی پر دکھا دی کہ عدالت نے فوری جیل بھیج دیا

مصری خاتون صحافی نے ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون کی ایسی تصویر ٹی وی پر دکھا ...
مصری خاتون صحافی نے ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون کی ایسی تصویر ٹی وی پر دکھا دی کہ عدالت نے فوری جیل بھیج دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (نیوز ڈیسک) ٹی وی اینکر بن جانے والی بعض شخصیات خود کو تمام اخلاقی و قانونی حدود و قیود سے آزاد سمجھنے لگتی ہیں اور بدقسمتی سے عموماً انہیں کسی بھی طرح کی جواب دہی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، لیکن مصر کی ایک عدالت نے ایک ایسی ہی خاتون ٹی وی اینکر کی شرمناک حرکت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسے ڈیڑھ سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنادی ہے۔ 

”عرب نیوز“ کے مطابق ریحام سعید نامی خاتون اینکر پرسن نے جنسی بدسلوکی کا نشانہ بننے والی ایک خاتون کی اپنے ٹی وی شو میں نہ صرف توہین کی بلکہ ان کی انتہائی ذاتی نوعیت کی تصاویر بھی لائیو پروگرام میں دکھا دیں۔ اس خاتون کو ایک شاپنگ مال میں ایک شخص نے جنسی بدسلوکی کا نشانہ بنایا تھا۔ سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ کے مطابق بدقماش شخص نے خاتون کو تھپڑ بھی مارے تھے۔ متاثرہ خاتون کا موقف تھا کہ یہ شخص انہیں ہراساں کررہا تھا اور جب انہوں نے سکیورٹی بلانے کی دھمکی دی تو وہ تشدد پر اتر آیا۔
ریحام سعید نے اس خاتون کا اپنے ٹی وی شو میں انٹرویو کیا، جس کے دوران خاتون کی ذاتی نوعیت کی تصاویر بھی نشر کردیں اور یہ بھی کہا کہ ”اگر آپ اس طرح کا قابل اعتراض لباس پہنتی ہیں تو یقینا آپ کسی کو بھی اپنے ساتھ چھیڑ خانی کا حق دے رہی ہیں۔“
عدالت نے اینکر پرسن کے طرز عمل کومتاثرہ خاتون کے پرائیویسی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ڈیڑھ سال قید اور ایک لاکھ 28ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -