’اگر آج مجھے 19 سال کا بل گیٹس مل جائے تو اسے ایک ہی بات سمجھاﺅں گا کہ۔۔۔‘ دنیا کے امیر ترین آدمی بل گیٹس نے اپنی زندگی کا اہم ترین سبق نوجوانوں کو بتادیا، عمل کرکے آپ کی بھی زندگی بدل سکتی ہے

ڈیلی بائیٹس

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) ہم جب بھی شہرت اور کامیابی کے متعلق سوچتے ہیں تو ذہن میں خیال آتا ہے کہ شاید بے حد سمارٹ اور ذہین لوگ ہی کامیابی کی انتہاﺅں کو چھو سکتے ہیں، لیکن دنیا کی امیر ترین اور کامیاب ترین امریکی شخصیت بل گیٹس سے جب حال ہی میں اس حوالے سے ایک سوال پوچھا گیا تو انہوں نے بالکل مختلف جواب دے کر سب کو حیران کردیا۔
دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈاٹ کے خصوصی سلسلے ”آسک می اینی تھنگ“ میں سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر آج انہیں 19سالہ بل گیٹس مل جائے تو وہ اسے کیا مشورہ دیں گے، تو ان کا کہنا تھا ”میں یہ کہنا چاہوں گا کہ سمارٹ ہونا اتنا اہم نہیں جتنا میں سمجھتا رہا۔ میرے خیال میں ذہانت یکجہتی نہیں ہوتی، جیسا کہ میں کبھی خیال کیا کرتا تھا۔ یہ کامیابی کے لئے اہم ترین چیز نہیں ہے۔ میں اپنی نوعمری میں سماجی طور پر بہت اچھا نہیں تھا، لکن شاید اس مسئلے کو ٹھیک کرنے کے لئے کوئی نصیحت نہیں کی جاسکتی، شاید مجھے بے ڈھنگے انداز میں ہی آگے بڑھنا تھا۔“

’ میں 2 ارب روپے کی لاٹری جیت گئی ہوں اور اب تمہیں ۔۔۔ ‘ لاٹری جیتنے والی خاتون نے خوشخبری سنتے ہی سب سے پہلے اپنے سابقہ شوہر کو پیغام پہنچا دیا، کیا کہا؟ جان کر ہر لڑکی کُھل کر ہنس پڑے
بل گیٹس کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ ان کی فلاحی فاﺅنڈیشن کا کام بہت حوصلہ افزا ہے لیکن ان کا سب سے بڑا کام سافٹ ویئر انقلاب ہے جس نے عام لوگوں کو طاقت دی۔مستقبل کے عزائم کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب ان کی توجہ اس بات پر ہے کہ دنیا سے پولیو کا مکمل خاتمہ کیا جائے، کیونکہ ان کے لئے یہ ایک شاندار کام ہوگا، شاید دنیا کا بہترین سافٹ ویئر بنانے سے بھی اچھا۔