اگر آپ کو مردانہ طاقت میں کمی محسوس ہوتو پریشان نہ ہوں کیونکہ اس کی وجہ وہ نہیں جو آپ سمجھ رہے ہیں

اگر آپ کو مردانہ طاقت میں کمی محسوس ہوتو پریشان نہ ہوں کیونکہ اس کی وجہ وہ ...
اگر آپ کو مردانہ طاقت میں کمی محسوس ہوتو پریشان نہ ہوں کیونکہ اس کی وجہ وہ نہیں جو آپ سمجھ رہے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) مردانہ طاقت کا معاملہ ہمارے عمومی خیالات سے کافی پیچیدہ پایا گیا ہے اور اکثر اس میں بظاہر کمزوری کی وجہ وہ نہیں ہوتی جو ہم سمجھ رہے ہوتے ہیں، بلکہ یہ کہا جائے کہ یہ کمزوری ہوتی ہی نہیں تو بے جا نہ ہوگا۔
بین الاقوامی کمپنی Lovehoney کی ایک حالیہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ انسانی ارتقاءکے نتیجے میں خواتین اور مردوں میں جسمانی خواہش کے اوقات میں فرق آچکا ہے۔ اس تحقیق کے مطابق خواتین عموماً رات 11 سے 2 بجے کے دوران قربت کی زیادہ ضرورت محسوس کرتی ہیں جبکہ مرد عموماً یہ ضرورت صبح 6 سے 9 بجے کے دوران زیادہ محسوس کرتے ہیں۔ اگر اوسط وقت کی بات کی جائے تو خواتین کے لئے رات 11بج کر 21 منٹ جبکہ مردوں کے لئے صبح 7 بج کر 54 منٹ بھرپور توانائی اور طلب کے اوقات ہیں۔
 تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اوقات کے اس فرق کی وجہ سے اکثر مرد دن کے ابتدائی حصے میں خود کو زیادہ توانا پاتے ہیں جبکہ رات کے اوقات میں جب ہمسفر زیادہ توانا محسوس کرتی ہے تو وہ خود کو قدرے کمزور پاتے ہیں۔ اس تحقیق کے مطابق بظاہر کمزوری کی کیفیت اصل میں اوقات میں فرق کا نتیجہ ہے اور اسے حقیقتاً مردانہ کمزوری قطعاً نہیں سمجھنا چاہیے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -