محبوبہ بڑھیا بن گئی ،محبوب کی دوڑیں

محبوبہ بڑھیا بن گئی ،محبوب کی دوڑیں
محبوبہ بڑھیا بن گئی ،محبوب کی دوڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) کہتے ہیں کہ دوستوں اور محبت کرنے والوں کی آزمائش نہ ہی کی جائے تو بہتر ہے۔ چین میں ایک نوجوان خاتون نے شادی سے عین پہلے اپنے ہونے والے شوہر کی آزمائش کا فیصلہ کیا لیکن نتیجہ سامنے آنے پر بے چاری سر بازار پھوٹ پھوٹ کر رو دی۔

نوجوان کی طرف سے شادی سے پہلے ملاقات پر اصرار کیا جارہا تھا جبکہ خاتون صرف شادی کے وقت ملنا چاہ رہی تھی۔ بالآخر یہ طے ہوا کہ وہ ڈونگ مین اولڈ سٹریٹ کے چوک میں ملیں گے اور اکٹھے تصویر بنوائیں گے۔ خاتون نے اس موقع پر ہونے والے شوہر کی محبت کو آزمانے کا فیصلہ کیا اور ایسا میک اپ کرکے چلی گئی کہ جس سے وہ اپنی عمر سے بڑی اور قدرے کم خوبصورت نظر آرہی تھی۔ نوجوان جب خوشی خوشی مقررہ جگہ پہنچا تو یہ دیکھ کر بہت رنجیدہ ہوا کہ اس کی ہونے والی دلہن اس کے خوابوں سے بہت مختلف ہے۔

جب خاتون نے اس سے اظہار محبت کی کوشش کی تو وہ طیش میں آگیا اور بدزبانی کرتا ہوا موقع سے دوڑ بھاگا۔ درجنوں لوگوں کے سامنے اس طرح کا سلوک ہونے پر دلہن کا دل ٹوٹ گیا اور وہ چوک میں بیٹھ کر ہی آہ و بکا کرنے لگی۔ اس موقع پر اخباری رپورٹروں سمیت متعدد لوگوں نے اس کی ڈھارس بندھانے کی کوشش کی لیکن وہ کئی گھنٹے غم کی تصویر بنے چوک میں ہی بیٹھی رہی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -