’سوچ رہا ہوں کہ عائشہ گلالئی کو فرینڈ ریکوئسٹ بھیج دوں لیکن پھر ۔۔۔‘ امریکن شہری نے ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا

’سوچ رہا ہوں کہ عائشہ گلالئی کو فرینڈ ریکوئسٹ بھیج دوں لیکن پھر ۔۔۔‘ امریکن ...
’سوچ رہا ہوں کہ عائشہ گلالئی کو فرینڈ ریکوئسٹ بھیج دوں لیکن پھر ۔۔۔‘ امریکن شہری نے ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دینے والے امریکی کامیڈین جیرمی میک لیلن سوشل میڈیا پر کچھ نہ کچھ چٹکلے چھوڑتے ہی رہتے ہیں لیکن اب کی بار تو انہوں نے عائشہ گلالئی کو ہی نشانے پر رکھ لیا اور ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آگیا۔
تفصیلات کے مطابق 31 اکتوبر کومغربی دنیا میں ہالووین کا تہوار منایا جاتا ہے اور اس موقع پر لوگ ڈراﺅنے روپ دھار کر گھروں سے باہر نکلتے ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب مغربی لوگ رنگ برنگے اور ڈراﺅنے روپ دھارنے میں مصروف تھے تو جیرمی نے سوشل میڈیا پر لکھا ’ ہالووین کیلئے میں اپنا گھر سجانا بھول گیا اس لیے سوچ رہا ہوں کہ پڑوسیوں کو ڈرانے کیلئے اپنے پاکستان کا جھنڈا گھر پر لہرا دوں‘۔


جیرمی کے پاکستانی جھنڈا لہرانے کے چٹکلے کے بعد عائشہ گلالئی نے انہیں میسج بھیجا اور کہا کہ وہ جیرمی کے حس مزاح کی داد دیتی ہیں لیکن ان کا پاکستانی جھنڈے کے بارے میں کیا گیا ٹویٹ توہین آمیز ہے اس لیے اسے ڈیلیٹ کیا جائے۔عائشہ گلالئی کے میسج کے جواب میں جیرمی نے لکھا کہ انہوں نے اپنے تازہ چٹکلے میں پاکستان کا نہیں بلکہ اپنے پڑوسیوں کا مذاق اڑایا ہے۔عائشہ گلالئی کی جانب سے اس پیغام کو جیرمی نے تفریح کا ذریعہ بنالیا اور اس کا سکرین شارٹ لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

اس کے بعد جیرمی میک لیلن نے شرمین عبید چنائے کو بھی اشاروں کنایوں میں تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ انہوں نے لکھا ’ میں عائشہ گلالئی کو فیس بک پر فرینڈ ریکوئسٹ بھیجنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں لیکن میں نے سنا ہے کہ پاکستان میں فرینڈ ریکوئسٹ بھیجنا ہراسگی کے زمرے میں آتا ہے‘۔

جیرمی میک لیلن کے جواب پر بھی عائشہ گلالئی کی تسلی نہ ہوئی تو انہوں نے کامیڈین کو دھیمے الفاظ میں سوشل میڈیا پر تنقید کی دھمکی دے دی۔ عائشہ گلالئی نے کہا ’ مجھے آپ کی نیت پر کوئی شبہ نہیں ہے اور میں یہ بھی جانتی ہوں کہ آپ نے نیک نیت کے ساتھ یہ ٹویٹ کیا ہے لیکن ہم پاکستانی لوگ قوم پرستی اور مذہب کے بارے میں بہت جذباتی ہیں، میں اب بھی آپ کو مشورہ دوں گی کہ آپ اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیں نہیں تو یہ بیک فائر کرجائے گا‘۔عائشہ گلالئی کے اس میسج کا سکرین شارٹ لے کر جیرمی نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شیئر کردیاجس کے بعددوبارہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا ۔ دونوں پیغامات کے سکرین شارٹس سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد عائشہ گلالئی نے اگلا قدم کیا اٹھایا اس بارے میں راوی خاموش ہے۔


یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جیرمی میک لیلن کچھ مہینے پہلے پاکستان آئے تھے اور تب سے خود کو پاکستانی کہلاتے ہیں۔ وہ گاہے بگاہے ہلکے پھلکے انداز میں پاکستان کے بارے میں دنیا بھر میں پھیلی غلط فہمیوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں، جس کی ایک مثال ان کی پاکستان سے واپس امریکہ پہنچتے ہی پہلی پوسٹ تھی۔

”میں اپنے ملک پاکستان سے آج امریکہ پہنچا ہوں اور یہاں پہنچتے ہی دیکھا کہ ۔۔۔“ پاکستان کی سیر کرکے جانے والے اس امریکی کامیڈین نے واپس پہنچتے ہی ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی کا دل جیت لیا، کیا کہا؟ جان کر آپ بھی کہیں گے کہ یہ اصل پاکستانی ہے

امریکی سرزمین پر اترتے ہی انہوں نے پہلی پوسٹ دہشتگردی کے بارے میں کی تھی اور کہا تھا کہ مسلمان ممالک پر دہشتگردی کا الزام لگایا جاتا ہے لیکن یہاں امریکہ میں ہر شخص اپنے ساتھ پستول لے کر گھومتا ہے اور کسی کو پتا نہیں ہے کہ کب آپ کو اندھی گولی کا نشانہ بنادیا جائے گا، لیکن یہ دہشتگردی نہیں ہے۔

’امریکہ میں گوری خواتین بھی پردہ کرتی ہیں مگر۔۔۔‘ پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی کامیڈین نے ایسی بات کہہ دی کہ پوری مغربی دنیا کو شرمندہ کردیا، پاکستانیوں کا سینہ فخر سے چوڑا ہوگیا

مزید :

ڈیلی بائیٹس -