ریاضی کے حساب سے دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کون ہے؟ سائنسدانوں نے نام بتادیا، دیکھ کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

ریاضی کے حساب سے دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کون ہے؟ سائنسدانوں نے نام ...
ریاضی کے حساب سے دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کون ہے؟ سائنسدانوں نے نام بتادیا، دیکھ کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فلاڈلفیا(نیوز ڈیسک) علم ریاضی کا استعمال زندگی کے ہر شعبے میں ہورہا ہے ۔ مادی سائنس سے لے کر سماجی علوم و حیاتیاتی سائنس تک ہر شعبے میں ریاضی کے قوانین کا استعمال کیا جاتا ہے، تو ایسے میں کچھ ریاضی دانوں نے سوچا کہ کیوں نہ دنیا کی خوبصورت ترین عورت تلاش کرنے کے لئے بھی ریاضی کے اصولوں کو استعمال کیا جائے۔
ڈیلی سٹار کے مطابق کچھ ماہرین نے اس موضوع پر تحقیق کی اور اب اس کے حیران کن نتائج سامنے آگئے ہیں۔ یہ تحقیق کرنے والے امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ علم ریاضی کے اصولوں کے مطابق جن افراد کا چہرہ دل کی شکل کا ہوتا ہے وہ ہمیں سب سے زیادہ خوبصورت نظر آتے ہیں، اور اس کی نمایاں ترین مثال مشہور اداکارہ ریس ودرسپون ہیں، جو ریاضیاتی فارمولوں کے مطابق دنیا کے خوبصورت ترین چہرے کی مالک خاتون ہیں۔

دنیا کی خوبصورت ترین لیڈی ڈاکٹر جس کو نبض دکھانے کیلئے مرد بیمار ہونے کی ایکٹنگ کرنے لگے
تحقیقاتی نتائج کے مطابق اگر انسانی چہرے کے گالوں کی ہڈیوں اور بھنووں کا پھیلاﺅ یکساں لمبائی کا حامل ہو تو ریاضیاتی اصولوں کے مطابق یہ چہرہ اعلیٰ ترین خوبصورتی کا حامل ہوگا۔ اس تحقیق کے لئے 55 خوبصور ت ماڈلز کے چہروں کا تجزیہ کیا گیا تھا۔ ان میں سے جنہیں خوبصورت ترین قرار دیا گیا ان سب میں گالوں کی ہڈی اور بھنووں کے پھیلاﺅ کا فاصلہ برابر پایا گیا۔
خوبصورت ترین چہرے کی آنکھوں کے درمیان فاصلے کی اوسط 59.2 ملی میٹر تھی جبکہ آنکھوں اور گالوں کی ہڈیوں کے درمیان فاصلے کی اوسط 13.1 ملی میٹر تھی۔سائنسدان اس چہرے کو دل کی شکل والا چہرہ قرار دیتے ہیں۔ یہ تحقیق ٹیمپل یونیورسٹی سکول آف میڈیسن فلاڈیلفیا کے سائنسدانوں نے کی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -