خاتون کے خفیہ کیمرے نے کئی شریفوں کو بے نقاب کردیا
لندن(نیوزڈیسک)گھر سے نکلنے پر خواتین کو سب سے بڑا مسئلہ یہ درپیش ہوتا ہے کہ وہ جہاں بھی جاتی ہیں گھورتی نظریں ان کا پیچھا کرتی ہیں۔ لوگ نہ صرف انہیں گھورتے ہیں بلکہ ان کے جسمانی اعضا پر نظریں جما کر انہیں پریشان کرنے کا کوئی موقع جانے نہیں دیتے۔ گذشتہ دنوں ایک تجربہ کیا گیا کہ رضا کار خاتون کو قدرے بولڈ لباس پہنا کر اور ایک عدد خفیہ کیمرہ اس کے سینے کے عین درمیان میں نصب کرکے شہر کے مختلف علاقوں میں بھیجا گیا اور پھر لوگوں کے گھورنے اور دیگر رویوں کی جانچ کے لئے ڈیٹا جمع کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ایک دن میں 36 مرتبہ جسم کے اس خاص حصے کو خصوصی طور پر دیکھا اور گھورا گیا۔ رضا کارانہ طور پر تحقیق میں حصہ لینے والی ایک خاتون کافی شاپ کے باہر کچھ دیر کے لئے کھڑی ہوئیں، ایک تہہ خانے میں بنائے گئے دفتر کا دورہ کیا تو ان دونوں جگہوں پر گھورنے والوں کی تعداد اچانک بڑھ گئی، حد تو یہ ہوئی کہ گھورنے والوں میں ایک مناسب تعداد خواتین کی بھی تھی۔ خواتین کی چھاتیوںمیں مردوں کی اس دلچسپی کو سائنسدان ایک راز قرار دیتے ہیں ۔