کامیاب زندگی کے لئے بیوی کو خوش رکھنا ضروری

کامیاب زندگی کے لئے بیوی کو خوش رکھنا ضروری
کامیاب زندگی کے لئے بیوی کو خوش رکھنا ضروری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو جرسی (نیوز ڈیسک ) ہم میں سے اکثریت نے یہ کہاوت سنی ہے کہ ”اچھی بیوی ہو تو زندگی خوبصورت گزرتی ہے“ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ ایک مناسب اور موزوں قافیہ ہے؟ اس پر رٹلجرز یونیورسٹی آف نیوجرسی کی تحقیقاتی ٹیم نتیجہ اخذ کرتے ہوئے کہتی ہے کہ طویل ازدواجی زندگی کے خوشگوار ہونے کی وجہ اچھی بیوی ہے اسی طرح اچھے شوہر بھی خواتین کی زندگی کو مسحور کن بنادیتی ہے۔ ”میرج اینڈ فیملی“ نامی اخبار میں شائع ہونے والی ایک اور تحقیق کے مطابق پروفیسر وکی فریڈ مین جو کہ مشی گن یونیورسٹی میں بطور ریسرچ ڈین اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں کہتے ہیں کہ ”یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ جب ایک بیوی اپنی شادی سے مطمئن ہے تو وہ جواباً اپنے شوہر کو وہ خوشیاں دیتی ہے جس کا تصور بھی ممکن نہیں ہوتا۔ یہی مثبت اور خوشگوار زندگی کا راز ہے۔ اس ضمن میں 394 جوڑوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔ ان جوڑوں کی اوسط عمر 39 برس تھی جبکہ ایک دولہا 60 سال کا بھی شامل تھا۔ اکٹر فریڈ مین نے جوڑوں میں شامل خواتین سے مختلف سوالات کئے جیسے یہ پوچھا گیا کہ ان کا دولہا کتنا خیال رکھتا ہے۔ ان کے احساسات کو کس طرح سے سمجھتا ہے۔ اس کے علاوہ ان جوڑوں کی اکثریت نے اپنی ڈائریاں بھی پیش کیں جس میں روزانہ کی بنیاد پر اپنے خیالات کا اندراج تھا۔ ان سوال و جواب اور ڈائریوں کا مطالعہ کرنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ ہوا شوہر اپنی بیویوں کو خوش رکھ کر اپنے لئے اس زمین کو جنت بناسکتے ہیں۔ اس تحقیق میں ایک اور پہلو پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ اگر شوہر بیمار ہوں تو بیوی خوش نہیں رہ سکتی اور وہ اپنے شوہر کی دیکھ بھال میں دن رات ایک کردیتی ہے اس کے برعکس اگر بیوی بیمار ہو تو وہ اپنے شوہر کی بجائے اپنی اولاد پر انحصار کرتی ہے کہ وہ اس کی اچھی دیکھ بھال کریں گے۔ ڈاکٹر فریڈ مین خوشگوار زندگی کے لئے بیوی کے خوش ہونے کو لازمی قرار دیتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -