خواتین کے لباس کے بارے میں معمہ حل
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اکثر خواتین میں کالا رنگ پہنناجبکہ ورکنگ ویک کا آغاز ہو ان کے ہلکے پھلکے موڈ کی عکاسی کرتا ہے اور کچھ خواتین میں کالا سوٹ پہننا ان کی بدمزاجی کی علامت ہوتا ہے لیکن اکثر خواتین کا دوسرے دنوں کی نسبت پیر کے روز کالا سوٹ پہننے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ زیادہ تر عورتیں ہفتے کے شروع میں گہرے رنگ پہننے کو ترجیح دیتی ہیں جبکہ ہفتے کے آخر میں شوخ رنگوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔سپرمارکیٹ چین برانڈ کی دسویں سالگرہ کے موقع پر Sains buryمیں Tuکی طرف سے 2000خواتین کے مطالعے سے پتا چلا ہے کہ ہفتے کے پانچ میں سے ایک دن مختلف رنگوں کا انتخاب کیا جاتا ہے، شوخ رنگوں کے کپڑے خوشگوار وضع قطع اور موڈ کو بہتر بنانے کی صلاحیت کا اظہار ہے یہی وجہ ہے کہ ویک اینڈ پر ایسے رنگوں کاانتخاب کیا جاتا ہے۔ایناکلارک جو ویمنز ویئر کی سربراہ ہیں کہتی ہیں کہ یہ بات اچھی طرح طے ہے کہ رنگوں اور موڈ میں تعلق پایا جاتا ہے اور شوخ رنگ متحرک رہنے کے لئے پہننے والوں کو متحرک رہنے کی ترغیب دیتے ہیں۔کالے رنگ کے لباسوں کا اپنا ایک مقام ہے لیکن ان رنگوں کو اختیار کئے رہنا اور اپنے مخصوص سٹائل سے چوکس نظر آنا کالے رنگ کے ساتھ خوش رہنے کے لئے ایک اضافی خوبی شمار ہوتی ہے۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کالا رنگ سب سے زیادہ پہنا جانے والا رنگ ہے اس کے بعد نیلے رنگ کا نمبر آتا ہے۔یہ بھی پتا چلا ہے کہ کالے رنگ کا پہناوا خواتین کے پراعتماد ہونے کی بھی علامت ہوتا ہے، اس کے بعد خواتین کا اعتماد بحال کرنے میں سرخ رنگ بھی ان کا معاون ہوتا ہے۔ تحقیق سے پچھلے دس سالوں میں خواتین کے فیشن میں زبردست تبدیلی کا بھی انکشاف ہوا ہے اور یہ بھی کھلا ہے کہ خواتین میں رنگوں سے متعلقہ ان کے اعتمادمیںعمر کے ساتھ اضافہ ہوتا ہے۔