بھارتی خاتون نے بیٹے کی خاطر اپنی بیٹی کے ساتھ ایسی حرکت کرڈالی کہ جان کر آپ سکتے میں آجائیں گے

بھارتی خاتون نے بیٹے کی خاطر اپنی بیٹی کے ساتھ ایسی حرکت کرڈالی کہ جان کر آپ ...
بھارتی خاتون نے بیٹے کی خاطر اپنی بیٹی کے ساتھ ایسی حرکت کرڈالی کہ جان کر آپ سکتے میں آجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ”بیٹی جلاﺅ گے تو بہو کہاں سے لاﺅ گے“ جیسی مہمات تو بہت چلائی گئیں مگر بھارتیوں کی سوچ میں چنداں فرق نہیں آیا۔ گزشتہ روز بھارت میں ایک ماں کو بیٹے کی خاطر اپنی 6ماہ کی بیٹی کا قتل کرنے پر عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 27سالہ ریتو آہوجا نامی خاتون کے خلاف جبل پور کی ہائیکورٹ میں اپنی بیٹی اروہی کے قتل کا مقدمہ چل رہا تھا۔ ریتو نے اروہی کو قتل کرکے اس کی لاش ایک مندر کے قریب دفن کر دی تھی اور اس کے بعد خود ہی پولیس کو بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروا دی۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ ”میں نہا کر باہر نکلی تو میری بیٹی غائب تھی۔“ اس کے بعد اس نے موقف میں تھوڑی تبدیلی لاتے ہوئے موٹرسائیکل سوار اغواءکاروں کے گھر آنے اور بچی کو اٹھا کر لیجانے کا ڈرامہ بھی رچایا۔

’مس ایڈز‘ نے ایسا اعلان کردیا کہ ساری دنیا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
پولیس نے تفتیش میں جب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد لی تو اس میں خاتون کو گھر سے اپنی بیٹی کے ساتھ نکلتے ہوئے دیکھا گیا جسے وہ گاڑی میں بٹھا کر ایک طرف روانہ ہو گئی مگر جب وہ واپس آئی تو اکیلی تھی۔ اس پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ریتو نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ”میرے پاس پہلے ہی دو سالہ بیٹا ہے جو اکثر بیمار رہتا ہے۔ بیٹی پیدا ہونے کے بعد میں اپنے بیٹے پر توجہ نہیں دے پا رہی تھی چنانچہ میں نے اپنے بیمار بیٹے کی بہتر دیکھ بھال کے لیے یہ اقدام کیا۔ میں بیمار بیٹے کی وجہ سے پہلے ہی مشکل میں تھی۔ اس پر بیٹی کی پیدائش نے میری مشکل کو مزید سنگین کر دیا اور میرے لیے دونوں کا دھیان رکھنا دوبھر ہو گیا تھا۔“عدالت میں اعتراف جرم کے بعد اسے عمرقید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -