اتحاداورفلائی دبئی ایئرلائنز میں نوکریوں کا اعلان
ابوظہبی (نیوز ڈیسک)امارات ایئرلائن کے بعد اب اتحاد اورفلائی دبئی ایئرلائنوں نے بھی فضائی عملے کی بھرتی کا اعلان کر دیا ہے۔دنیا کے مختلف شہروں میں بھرتی کا عمل شروع کیا جائے گا اور صرف منتخب امیدواروں کو جانچ کے لئے بلایا جائے گا۔اتحادایئرلائن اگلے ماہ دس دنوں کے لئے ابوظہبی،لندن،نجارسٹ،بلغراد،روم اور کاسابلا نکا میں بھرتیاں کرے گی۔امیدواران آن لائن سی وی بھیج سکتے ہیں جس کے بعد ان کی تجویز کردہ تین شہروں میں سے کسی ایک میں انہیں انٹرویو کے لئے اورفائنل انتخاب کے لئے بلایا جائے گا ۔
فلائی دبئی ایئرلائن امیدواروں کو بیروت ، عمان اور دوبئی میں جانچ کے لئے بلائے گی جبکہ ملازمت کی جگہ دبئی ہوگی۔انتخاب کے لئے مقررمعیار میں کم از کم 21سال عمر،5فٹ 12انچ قد جسمانی صحت اور تیراکی صلاحیت شامل ہے۔ ہائی سکول تک تعلیم(مثلاً اولیول) اور انگریزی پر عبوربھی لازمی ہے جبکہ عربی یا کسی دیگر زبان میں مہارت اضافی قابلیت تصور ہوگی۔