حد سے زیادہ خوداعتماد لوگوں سے ہوشیار رہیں، سائنسی تحقیق

حد سے زیادہ خوداعتماد لوگوں سے ہوشیار رہیں، سائنسی تحقیق
حد سے زیادہ خوداعتماد لوگوں سے ہوشیار رہیں، سائنسی تحقیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)ایک تازہ سائنسی تحقیق کا کہنا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ دنیا آپ کو سمارٹ سمجھے تو ضروری ہے کہ آپ خود اپنے آپ کو حقیقت سے زیادہ سمارٹ سمجھیں۔نیوکاسل اور ایکسیٹر یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں یہ معلوم ہوا کہ جو لوگ بے جاخود اعتمادی کا شکار ہوتے ہیں وہ دوسروں کو بھی یہ تاثر دینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں کہ واقعی ان میں یہ صلاحتیں پائی جاتی ہیں۔ اس تحقیق کے لئے یونیورسٹی کے نئے کورس کے آغاز میں طلباءکی ان کی صلاحیتوں اور متوقع نتائج کے بارے میں رائے لی گئی ۔ ثابت ہوا کہ جن طلباءنے بہت اعلیٰ نتائج کا امید کا اظہار کیا ساتھی طلبا نے بھی انہیں بہت قابل سمجھا۔ اور جنہوں نے کہا کہ انہیں زیادہ اچھے نتائج کی اور امید نہیںتو ساتھی طلبا نے بھی انہیں نالائق ہی سمجھا۔ جب ڈیڑھ ماہ بعد آراءلی گئی تو نتائج پہلے جیسے ہی برآمد ہوئے۔ سائنسی جریدے PLOS ONEشائع ہونے والی تحقیق میں واضح کیا گیا ہے کہ بے جا خود اعتمادی کا شکار لوگ دوسروں کو باآسانی متاثر کرلیتے ہیں اور انہیں اچھی ملازمت ملنے کی امید بھی زیادہ ہوتی ہے جبکہ انکساری سے کام لینے والوں کو نالائق یاکم صلاحیتوں کا مالک سمجھ کر رد کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -