11 انتہائی پریشان کن چیزیں جن کا ہمیں ہر روز سامنا ہوتا ہے
برمنگھم (نیوز ڈیسک) ہمیں زندگی میں بہت سی تکلیف دہ باتوں کا سامنا کرنا پرتا ہے مگر درج ذیل کچھ ایسی چیزیں ہیں جو بظاہر تو بہت سادہ سی ہیں لیکن ہمیں روز ایسی باتوں کی وجہ سے کوفت اٹھانا پڑتی ہے جب آپ کو ان میں سے کوئی مسئلہ نہیں آئے تو آپ کیا محسوس کرتے ہیں؟
٭ جب آپ مکھن کو بریڈ پر پھیلانا چاہ رہے ہوں لیکن یہ ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے پھیلنے سے انکار کردے۔
٭ بعض اوقات کیچپ بوتل میں پھنس کررہ جاتا ہے اور بار بار جھٹکنے سے بھی باہر نہیں آتا۔
٭ کبھی کبھار چپس کا پیکٹ ڈھیٹ ہوکر کھلنے سے انکار کردیتا ہے لیکن جب تھوڑا سا اور دباﺅ ڈالیں تو یہ ایسے پھٹتا ہے کہ سارے چپس فوارے کی طرح اچھل کرباہر آجاتے ہیں۔
٭ شیمپو اور کنڈیشنر ایک ہی وقت پر ختم نہیں ہوتے اور ہمیشہ ایسا ہوتا ہے کہ ایک چیز ختم ہوجاتی ہے اور ہم صرف دوسری لے کر بیٹھے ہوتے ہیں۔
٭ بعض دفعہ لیڈ پنسل کے پیچھے لگا ربر الفاط کو مٹانے کی بجائے صفحہ ہی کالا کردیتا ہے۔
٭ جب ہمیں کسی چیز پر ٹیپ لگانے کی ضرورت ہو اور اس کا سرا نہ مل پارہا ہو تو بہت ہی شدید کوفت ہوتی ہے۔
٭ اور ہیڈ فون کی تاروں کا الجھنا تو ہمیں روز ہی شدید غصہ دلاتا ہے چاہے وہ بھی کرلیں یہ مسئلہ تو گویا ہماری روز کی روٹین کا حصہ بن چکا ہے۔