یورپی ملک میں گوگل پر ٹیکس لگادیا گیا، صرف چند ماہ میں ہی کیا نتیجہ نکلا؟ جان کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

یورپی ملک میں گوگل پر ٹیکس لگادیا گیا، صرف چند ماہ میں ہی کیا نتیجہ نکلا؟ جان ...
یورپی ملک میں گوگل پر ٹیکس لگادیا گیا، صرف چند ماہ میں ہی کیا نتیجہ نکلا؟ جان کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ (نیوز ڈیسک) دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل دنیا بھر کی ویب سائٹوں سے ڈیٹا اکٹھا کرکے صارفین کو دکھاتا ہے اور لوگ اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں، لیکن سپین پہلا ملک تھا جس نے گوگل کو حکم دیا کہ یہ ان ویب سائٹوں کو ادائیگی کرے جن کی خبریں اور دیگر مواد یہ اکٹھا کرکے صارفین کو دکھاتا ہے یا ان ویب سائٹوں سے صارفین کو لنک کرتا ہے۔ اگرچہ سپین نے گوگل کے تمام تر احتجاج کے باوجود اس پر خصوصی قانون کے ذریعے نیا ٹیکس عائد کردیا مگر اب پتا چلا ہے کہ اس کا نقصان گوگل کو نہیں بلکہ سپین کو ہوگیا ہے۔
arstechnica.co.uk کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سپینی پبلشرز نے نقصان کا اندازہ لگانے کیلئے ایک تحقیق کروائی جس کے چشم کشا نتائج اب سامنے آگئے ہیں۔ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ گوگل پر بندش کی وجہ سے نیوز ویب سائٹوں اور دیگر معلوماتی ویب سائٹوں کی طرف صارفین کا رجحان بہت کم ہوگیا ہے۔ جو صارفین گوگل پر دکھائے گئے نتائج کی وجہ سے مختلف ویب سائٹوں پر جاتے تھے ان کی تعداد میں کمی سے بہت سی نیوز ویب سائٹس بند ہوگئیں جبکہ اخبارات اور ٹی وی چینلز بھی نقصان سے محفوظ نہیں رہے۔
ادارے NERA کی تحقیق کے مطابق سپین
میں Google News کی بندش سے ویب سائٹوں کی مجموعی ٹریفک میں 6 فیصد کمی ہوئی جبکہ چھوٹے اشاعتی اداروں کی ویب سائٹوں کی ٹریفک 14 فیصد کم ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق گوگل کے خلاف تحقیقاتی قانون بنا کر اور پابندی لگا کر سپین نے تقریباً سوا کروڑ ڈالر (تقریباً سوا ارب پاکستانی روپے) کا نقصان کروالیا ہے۔ رپورٹ سامنے آنے کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ حکومت پر گوگل کے خلاف قانون ختم کرنے کیلئے دباؤ بڑھ جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -