یہ لڑکی دیوار پر اس طرح ہاتھ رکھ کر کیوں کھڑی ہے؟ حقیقت ایسی کہ کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا، جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

یہ لڑکی دیوار پر اس طرح ہاتھ رکھ کر کیوں کھڑی ہے؟ حقیقت ایسی کہ کوئی تصور بھی ...
یہ لڑکی دیوار پر اس طرح ہاتھ رکھ کر کیوں کھڑی ہے؟ حقیقت ایسی کہ کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا، جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینبیرا(نیوزڈیسک) آسٹریلیا کی پارلیمنٹ کی عمارت میں اس وقت انتہائی دلچسپ منظر دیکھنے کو ملا جب مظاہرین نے حکومت کی پناہ گزینوں کے خلاف پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ہاتھوں پر گلو لگاکر دیوار کے ساتھ چپکا لئے۔ڈیلی میل آن لائن کے مطابق مظاہرین جن میں خواتین کی اکثریت تھی نے ہاتھوں پر گلو لگاکر اسے دیوار کے ساتھ لگارکھا تھا۔یہ آسٹریلوی حکومت سے مطالبہ کررہے تھے کہ آسٹریلیا آنے والے پناہ گزینوں کی اس طرح بے عزت کرکے نہ نکالا جائے۔”ہم یہاں اس لئے آئے ہیں کہ آپ لوگوں کی پالیسی کی وجہ سے ہمارا دل ٹوٹ چکا ہے۔“مظاہرین نے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی جس کی وجہ سے آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بُل اپنے دفتر سے اٹھ کرچکے گئے۔بالآخر مظاہرین کو پولیس نے زبردستی پارلیمنٹ کی عمارت سے نکالا۔

لیبرل پارٹی کے ایم پی کرسٹوفر پائن کا کہنا ہے کہ 1996ء میں کونسل آف ٹریڈ یونین نے اس طرح کے زبردست مظاہرے کئے تھے اور اب ایک بار پھر آسٹریلوی پارلیمنٹ مظاہروں کی گونج سن رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -