سگے بہن بھائی کی شادی کروادی گئی، دونوں کی عمر کتنی ہے؟ جان کر کوئی بھی کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبورہوجائے

سگے بہن بھائی کی شادی کروادی گئی، دونوں کی عمر کتنی ہے؟ جان کر کوئی بھی کانوں ...
سگے بہن بھائی کی شادی کروادی گئی، دونوں کی عمر کتنی ہے؟ جان کر کوئی بھی کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبورہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنکاک (نیوز ڈیسک) یہ ننھے منے بچے ایک شادی کی تقریب میں شریک نظر آرہے ہیں، جس میں کوئی عجب بات نہیں، البتہ اس سے عجیب بات کیا ہو گی کہ یہ ان کی اپنی شادی ہے، اور مزید افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ دونوں جڑواں بہن بھائی ہیں۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ان بچوں کے نام تیکا تات اور تاویسا ہیں اور ان کی شادی کا اہتمام کرنے والے ان کے والدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ جنم میں یہ دونوں ایک محبت کرنے والا جوڑا تھے، جو اس جنم میں ان کے ہاں جڑواں بچوں کی صورت میں پیدا ہوگئے ہیں، لہٰذا انہیں آخر کار یکجا کرنے کے لئے ان کی شادی کردی ہے۔ ضعیف الاعتقاد والدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ جنم میں یہ کسی المیے کی وجہ سے ایک نہ ہوسکے اور اگر اس جنم میں بھی انہیں اکٹھا نہ کیا گیا تو ان میں سے کسی ایک کو ناگہانی موت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ قدیم روایات کے مطابق جڑواں بہن بھائی دراصل ایک ہونے کی تمنا دل میں لئے دنیا سے رخصت ہوجانے والے جوڑے ہوتے ہیں، لہٰذا انہیں دوسرے جنم میں ایک کرنا ضروری ہوتا ہے۔

دنیا کی مہنگی ترین شادیوں کے بارے میں تو آپ نے بہت سنا ہوگا لیکن اس دولہا نے صرف 500 روپے میں شادی کا فنکشن کامیابی سے کر ڈالا، کیسے ممکن ہے؟ آپ بھی جانئے اور داد دیں
ننھے بچوں کی شادی کے موقع پر دولہا بنائے گئے بچے نے اپنی جڑواں بہن اور دلہن کو 22ہزار تھائی بھات (تقریباً 70 ہزار پاکستانی روپے) کی رقم اور 30.5 گرام سونے کا تحفہ بھی دیا۔ وائست شائے شرن نامی شہر کے نواحی علاقے میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی کیونکہ بدقسمتی سے وہ سب ہی اس نوعیت کی شادیوں پر یقین رکھتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -