قبر سے آوازیں آنے پر اہل علاقہ نے قبر کھول دی، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو نے ہر کسی کو خوف میں مبتلا کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مرنے کے بعد ہر انسان کو اپنے اعمال کا حساب دینا ہو گا جس کا آغاز قبر سے ہی ہو جاتا ہے۔ کسی بھی شخص کو دفنانے کے بعد اہل خانہ و عزیز و اقارب مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہیں اور تلاوت قرآن پاک بھی ہوتی ہے تاکہ اس کا سفر آخرت آسان ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”آپ کی کمائی کا ذریعہ کیا ہے؟“ علامہ خادم حسین رضوی نے محمد مالک کے سوال پر جیب سے ایک لاکھ روپے نکال کر دکھا کر ایسی بات کہہ دی کہ محمد مالک حیران پریشان رہ گئے، کارکنان نے نعرے بلند کر دئیے
مگر بعض اوقات چند ایسے واقعات پیش آ جاتے ہیں کہ انسان کی عقل بھی دنگ رہ جاتی ہے اور وہ اللہ کی قدرت میں مداخلت کی کوشش کرتا ہے جو بہت مہنگی پڑتی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بھی ایک ایسی ہی مثال ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگوں نے قبر میں سے آوازیں آنے پر اسے کھول دیا۔
فیس بک پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو کس علاقے کی ہے، یہ تو معلوم نہیں ہو سکا مگر قبر کھولنے کی وجہ قبرمیں سے آنے والی آوازیں ہی تھیں۔ اہل علاقہ کو قبر سے آوازیں آئیں تو انہوں نے قبر کھولنے کا فیصلہ کر لیا اور بڑی تعداد میں لوگ وہاں جمع ہو گئے۔
وہاں جمع ہونے والے تمام لوگ ہی قبر کھولنے کے حق میں نہ تھے بلکہ کچھ کو یہ بھی کہتے سنا گیا کہ ”بھائی باہر آ جاﺅ، اللہ پاک کی قدرت کو چیلنج مت کریں، آواز آ رہی ہے تو خود ہی ختم ہو جائے گی۔“ اور پھر بہت سے لوگ قبر میں اترنے والے لوگوں کو باہر نکلنے کی تاکید کرنے لگے۔
وہاں موجود ایک اور شخص نے غصے سے کہا کہ ”آپ لوگوں نے اپنا شک نکال لیا ہے؟ باہر آ جاﺅ اب، اللہ پاک کا نظام ہے، آپ اس میں دخل اندازی کیوں کر رہے ہیں، قبر بند کریں، جیسے آپ ویسے ہی فتویٰ دینے والے لوگ۔ نہ آپ لوگوں کو علم ہے اور نہ ہی کچھ پتہ ہے، قرآن پڑھو یہاں پر، آوازیں بند ہو جائیں گی۔“
یہ بھی پڑھیں۔۔۔گلی میں کوڑا پھینکنے کے تنازعے پر ایک شخص قتل
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو دیکھنے والے ہر شخص خوف میں مبتلا ہو گیا کہ کیا صرف آوازیں آنے پر قبر کھولنا ٹھیک ہے؟ یہ واقعی اللہ کا اور موت کے بعد قبر میں چلے جانے والے کا معاملہ میں ہے جس میں دنیا کے لوگوں کو دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔