شادی کی تقریب میں دولہا دلہن کے پیچھے چلتے اس آدمی نے اچانک ایسی خوفناک حرکت کر ڈالی کہ ہنگامہ برپاہوگیا، ہر کوئی دوڑ لگانے پر مجبور ہوگیا کیونکہ۔۔۔

شادی کی تقریب میں دولہا دلہن کے پیچھے چلتے اس آدمی نے اچانک ایسی خوفناک حرکت ...
شادی کی تقریب میں دولہا دلہن کے پیچھے چلتے اس آدمی نے اچانک ایسی خوفناک حرکت کر ڈالی کہ ہنگامہ برپاہوگیا، ہر کوئی دوڑ لگانے پر مجبور ہوگیا کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں دولہا دلہن کے پیچھے پیچھے ایک شخص شادی کی تقریب میں آیا اور آتے ہی ایسا خوفناک کام کر دیا کہ تقریب میں ہنگامہ برپا ہو گیا اور ہر کسی کی دوڑیں لگ گئیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ شادی برازیل کے شہرلیموئرو ڈی اناڈیا کے ایک چرچ میں ہو رہی تھی جہاں امبرٹو فیریرا ڈو سینٹوس نامی یہ شخص دولہا دلہن کے پیچھے بڑے اطمینان کے ساتھ چلتا ہوا داخل ہوا۔ دولہا دولہن سٹیج کی طرف بڑھ گئے لیکن اس نے پہلی قطار کے پاس آ کر اپنی بیلٹ میں رکھی ہوئی پستول نکالی اور وہاںبیٹھے ایک میاں بیوی اور ان کے بیٹے پر فائرنگ کر دی۔

’اپنی بیٹی کی تیسری شادی کروارہی ہوں، جب بھی اسے بیاہ کر بھیجتی ہوں سسرال والے۔۔۔‘ بیٹی کی شادی کے موقع پر ماں نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا
رپورٹ کے مطابق امبرٹو کی فائرنگ کا نشانہ 62سالہ سیسرو باربوسا ڈا سلوا، اس کی بیوی اور 37سالہ بیٹا ایڈملسن ڈا سلوا بنے۔ ملزم نے تینوں کو ایک ایک گولی ماری اور اسی اطمینان کے ساتھ باہر نکلا اور چرچ کے سامنے کھڑی کی گئی اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق کچھ عرصہ قبل امبرٹو کا بیٹا قتل ہوا تھا جس کا مرکزی ملزم ایڈملسن ہے اور اس نے بیٹے کے قتل کا انتقام لینے کے لیے ان تینوں کو نشانہ بنایا۔ ان تینوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں باربوسا کی بیوی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیاکیونکہ اس کے بازو پر معمولی زخم آیا تھا۔ باپ بیٹے کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے تاہم وہ ابھی تک ہسپتال میں ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ملزم تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -