انڈونیشین ائیرلائن کے پائلٹ کی شراب کے نشے میں جہاز پر چڑھتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی تو پھر ائیرلائن کی انتظامیہ اپنے ساتھ کیا کام کرنے پر مجبور ہوگئی؟ جان کر پی آئی اے حکام شرم سے پانی پانی ہوجائیں گے

انڈونیشین ائیرلائن کے پائلٹ کی شراب کے نشے میں جہاز پر چڑھتے ہوئے ویڈیو ...
انڈونیشین ائیرلائن کے پائلٹ کی شراب کے نشے میں جہاز پر چڑھتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی تو پھر ائیرلائن کی انتظامیہ اپنے ساتھ کیا کام کرنے پر مجبور ہوگئی؟ جان کر پی آئی اے حکام شرم سے پانی پانی ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ دنوں ایک ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں انڈونیشیاءکی سٹی لنک ایئرلائنز کا ایک پائلٹ نشے میں دھت سکیورٹی چیکنگ کے مراحل سے گزر رہا ہوتا ہے۔اس کے ردعمل میں غفلت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایئرلائنز کے 2اعلیٰ حکام عہدوں سے مستعفی ہو گئے ہیں۔اے بی سی کی رپورٹ کے مطابق سٹی لنک ایئرلائنز کے صدر ڈائریکٹر البرٹ برہان اور آپریشنل ڈائریکٹر ہدینوتو مستعفی ہوئے ہیں۔ ابتداءمیں سٹی لنک نے پائلٹ کے شراب کے نشے میں ہونے کی تردید کی تھی لیکن بعدازاں ویڈیو منظرعام پر آنے پر اسے معطل کر دیا گیا تھا۔

جہاز اڑانے سے پہلے پائلٹ کی جانب سے سفری تفصیلات کا اعلان جسے سنتے ہی مسافروں نے جہاز سے دوڑ لگادی، ایسی کیا بات کہہ دی کہ تمام مسافروں نے جہاز میں سفر کرنے سے ہی انکار کردیا؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا
مذکورہ ویڈیو جونڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سورابیا پر بنائی گئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ’کیپٹن تیکاد پرنا‘ (Captain Tekad Purna) پائلٹ اس قدر نشے میں دھت تھا کہ اس کے لیے کھڑا ہونا بھی مشکل ہو رہا تھا اور وہ بار بار اپنی اشیاءگرا رہا تھا۔ جسے حکام نے طیارے میں جانے کی اجازت دے دی لیکن مسافروں نے احتجاج شروع کر دیا جس کے باعث اسے طیارہ اڑانے سے روک دیا گیا۔پائلٹ جب دھت حالت میں جہاز میں آیا تو کئی مسافر طیارے سے اتر گئے۔ واضح رہے کہ سٹی لنک ایئرلائنز انڈونیشیاءکی قومی فضائی کمپنی گیروڈا کی ماتحت کمپنی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -