یورپی ملک میں غائب ہونے والی لڑکی کا ایک ماہ بعد اپنے گھر فون ، ایسی خطرناک بات کہہ دی کہ والدہ کے پاﺅں تلے زمین نکل گئی

یورپی ملک میں غائب ہونے والی لڑکی کا ایک ماہ بعد اپنے گھر فون ، ایسی خطرناک ...
یورپی ملک میں غائب ہونے والی لڑکی کا ایک ماہ بعد اپنے گھر فون ، ایسی خطرناک بات کہہ دی کہ والدہ کے پاﺅں تلے زمین نکل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سٹاک ہوم (مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی ممالک کی تمام تر کوششوں کے باوجود نوعمر لڑکیوں کا شام جاکر شدت پسندوں کے ساتھ شامل ہونے کا مسئلہ قابو سے باہر ہوتا جارہا ہے۔ تازہ ترین واقعہ سویڈن میں پیش آیا ہے جہاں سے ایک 15 سالہ لڑکی ایک ماہ پہلے غائب ہوئی اور اب اس نے اپنی والدہ سے رابطہ کرکے انکشاف کیا ہے کہ وہ القاعدہ کی ایک ذیلی تنظیم میں شامل ہونے کیلئے شام پہنچ چکی ہے۔
اخبار ”ڈیلی میل“ کے مطابق نوعمر لڑکی، جس کا نام خفیہ رکھا گیا ہے، نے شام کے تباہ حال شہر حمس سے اپنی والدہ کے ساتھ رابطہ کیا اور بتایا کہ وہ جماعت النصرہ میں شامل ہونے کیلئے ایک اور شہر کی طرف رواں دواں تھی۔ اخبار کے مطابق نو عمر بیٹی کے منہ سے یہ الفاظ سن کر ماں کی حالت غیر ہو گئی۔ سیکیورٹی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ وہ شمال کی طرف ادلیب شہر جائے گی جہاں جماعت النصرہ کی پوزیشن خاصی مضبوط ہے۔ لڑکی کی غم سے نڈھال والدہ نے سویڈن کے اخبار Aftonbladest سے بات کرتے ہوئے کہا، ”میں بتا نہیں سکتی کہ یہ کس قدر اندوہناک ہے اور میں چاہتی ہوں کہ کسی طرح خود وہاں جاسکوں اور اسے واپس لے آﺅں۔“ یورپی میڈیا کے مطابق سویڈن سے تعلق رکھنے والی تقریباً 30 لڑکیاں اپنے والدین اور گھروں کو چھوڑ کر شام یا عراق جاچکی ہیں، جبکہ دیگر مغربی ممالک میں بھی یہی صورتحال دیکھنے میں آ رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -