1000 سالہ مزار میں سونے کا صندوق دریافت، اس صندوق میں کیا چیز محفوظ کی گئی تھی؟ جواب جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

1000 سالہ مزار میں سونے کا صندوق دریافت، اس صندوق میں کیا چیز محفوظ کی گئی تھی؟ ...
1000 سالہ مزار میں سونے کا صندوق دریافت، اس صندوق میں کیا چیز محفوظ کی گئی تھی؟ جواب جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں ایک قدیم بدھ مندر کی بنیادوں میں کھدائی کرنے والے ماہرین آثار قدیمہ کو سونے کا بنا صندوق ملا ہے جس کے اندر موجود ہڈیوں کے بارے میں ایسا دعوٰی سامنے آ گیا ہے کہ دنیا میں ہلچل برپا ہو گئی ہے۔
اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ کو ملنے والے سونے کے صندوق کے اندر ایک کھوپڑی اور کچھ دیگر انسانی ہڈیاں ملی ہیں، جن کے بارے میں ماہرین دعوٰی کر رہے ہیں کہ یہ بدھ مت مذہب کے بانی گوتم بدھ کی باقیات ہیں۔ صندوق کے اندر بدھ مت مذہب سے متعلقہ کچھ علامات اور آثار بھی ملے ہیں جب کہ اس کے اوپر مذہبی تحریریں کندہ ہیں۔

یہ صندوق چین کے نان جنگ شہر میں واقع ایک مشہور بدھ مندر کی کھدائی کے دوران دریافت ہوا۔ مندر کے نیچے زروجواہرات سے سجا ایک مزار موجود تھا جس کے اندر پتھر سے بنی ایک الماری میں سونے کا صندوق موجود تھا۔ صندوق کے اوپر سجاوٹ کے لئے صندل کی لکڑی اور ہیرے جواہرات بھی جڑے گئے تھے۔
جریدے جرنل آف کلچرل ریلکس میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ صندوق ایک ہزار سال پرانا ہے اور اس کے اوپر کندہ تحریر سے واضح اشارے ملتے ہیں کہ اس کے اندر گوتم بدھ کی باقیات ہیں۔ ایک قدیم چینی لوک داستان کے مطابق گوتم بدھ کی وفات کے بعد اس وقت کے حاکم نے رائج رسومات کے مطابق ان کے مردہ جسم کو نظر آتش کیا اور پھر ان کی ہڈیاں دریا میں بہادیں، جن میں سے 19 ہڈیاں چین پہنچ گئیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ دریافت ہونے والے صندوق میں وہی ہڈیاں موجود ہیں جو بدھ مت کے متعدد راہبوں سے ہوتی ہوئی نان جنگ شہر کے مندر تک پہنچی گئی تھیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -