بھارتی نوجوان نے اپنی فیس بک پر پاکستان سے متعلق ایسی بات لکھ دی کہ فوری گرفتار کرلیا گیا، ایسا کیا لکھ بیٹھا؟ جان کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہاءنہیں رہے گی
بہار (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کی جتنی بھی کوشش کی جائے ، بھارت کی تنگ نظری اور انتہا پسندی ان تعلقات کو درست سمت میں جانے نہیں دیتی، پاکستان کے لفظ کو بھارتی انتہا پسندوں کو چڑ سی ہوگئی ہے،پاکستان کا نام سنتے ہی ان کی انتہا پسندی کا درجہ ابال کھانے لگتا ہے ، کشمیر ی نوجوان پاکستان کا جھنڈا لہرائیں تو بھی مونگ ان کے سینوں پر دلنے لگتی ہے، کوئی بھارتی اداکار پاکستان کا نام اچھے الفاظ میں لے تو اس کے باہر قدم نکالنا بند کردیتے ہیں۔ یہاں تک کہ کوئی بھولا پنچھی پاکستانی سرحد سے بھارتی علاقے میں آجائے تو اس کا مکمل آپریشن کیا جاتا ہے۔
وزیر اعظم کے صاحبزادے کی جے آئی ٹی میں پہلی پیشی، حسن نواز سے 7گھنٹے تک تفتیش ہوئی
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے بغض کا ایک تازہ واقعہ بھارتی ضلعی بہار میں پیش آیا جب ایک کم عمر لڑکے کو پاکستان زندہ باد کہنے پرپولیس نے گرفتار کر لیا ۔ کم عمر لڑکے افسر خان کا تعلق ضلع بہار کے علاقے کشن گنج سے ہے۔ بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق ایک کم عمر لڑکے کو پاکستان کی حمایت میں فیس بک پر سٹیٹس دینے کی باداشت میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ افسر خان نامی لڑکے نے فیس بک پر اپنی تصویر پاکستان زندہ باد کی کیپشن کے ساتھ شئیر کی تھی۔کشن گنج پولیس کے ایڈیشنل سپرٹنڈنٹ راجیو مشرا کا کہنا تھا کہ پولیس نے15سالہ لڑکے کو اس کے پڑوسیوں کی شکایات پر گرفتار کیا ہے، لوگوں نے لڑکے پر الزام عائد کیا کہ وہ ہمارا جذبات کے ساتھ کھیل رہا ہے۔ لڑکے کی جانب سے پاکستان زندہ باد لکھنے سے ہمارے جذبات مجروح ہوئے ہیں اس لئے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔