پاکستان کا وہ پراسرار شہر جس میں سینکڑوں غاریں کس نے اور کیوں تعمیر کر رکھی ہیں؟ جواب آپ کو حیران کر دے گا

پاکستان کا وہ پراسرار شہر جس میں سینکڑوں غاریں کس نے اور کیوں تعمیر کر رکھی ...
پاکستان کا وہ پراسرار شہر جس میں سینکڑوں غاریں کس نے اور کیوں تعمیر کر رکھی ہیں؟ جواب آپ کو حیران کر دے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(نیوزڈیسک) پاکستان میں کئی مقامات ایسے ہیں جن کے بارے میں پاکستانی بھی صحیح طریقے سے نہیں جانتے اور بلوچستان کا ’گونڈرانی‘شہر بھی ان میں سے ایک ہے۔اس شہر کے پہاڑوں میں کئی غاریں بنی ہوئی ہیں اور مورخین کا ماننا ہے کہ یہ غاریں آٹھویں صدی میں اس وقت بدھ مت کو ماننے والے لوگوں نے اس وقت بنائی تھیں جب یہ خطہ بدھ حکومت کے تحت تھا۔

تاج برطانیہ کے دنوں میں 1500غاروں کے بارے میں بتایا گیا لیکن اب ان کی تعداد صرف 500رہ گئی ہے۔یہ غاریں کافی خستہ حالت میں ہیں اور دیکھ بھال نہ ہونے کے سبب وقت کے ساتھ ختم ہورہی ہیں۔چونکہ یہ غاریں دور دراز علاقے میں واقع ہیں اور یہاں پہنچنے کے لئے کافی پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں لہذا بہت ہی کم لوگوں کو اس کے بارے میں علم ہے۔

 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -