آپ کے چہرے کے مطابق آپ کی عمر کتنی ہے؟ابھی تصویر اپ لوڈ کریں اور فوراًمعلوم کریں
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) محض صورت دیکھ کر عمر کا اندازہ لگانا آسان کام نہیں لیکن مائیکروسافٹ کی ایک نئی ایپ یہ کام کر سکتی ہے اور دنیا بھر کے صارفین اس حیرت انگیز ایپ کو استعمال کرتے ہوئے صرف ایک تصویر کی مدد سے اپنی عمر جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مائیکروسافٹ کی تخلیق کردہ ایپ "How Old" صارف کی تصویر سے اس کی عمر کااندازہ لگاتی ہے ۔چند گھنٹو ں میں 35ہزار صارفین نے اس ایپ سے اپنی عمر کا اندازہ لگایا لیکن ان میں سے بعض نتائج سے خوش نہیں ہوئے کیونکہ ویب سائٹ نے ان کی عمر اصل عمر سے زیادہ بتائی۔ برطانوی جریدے ”میل آن لائن“ کا کہنا ہے کہ انہوں نے مختلف عمر اور جنس کے 27لوگوں پر اس ایپ کا تجربہ کیا اور انہیں حیرانی ہوئی کہ سسٹم بہت حد تک ٹھیک نتائج دے رہا تھا، چند لوگوں کی عمر کے تجزئیے میں محض3سے 4سال کا فرق تھا۔ یہ سسٹم چہرے کے مخصوص 27حصوں کا تجزیہ کرکے صارفین کو ان کی عمر بتاتا ہے، چہرے کے یہ 27حصے انسان کی عمر کے ساتھ ساتھ تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی 2تصاویر کے ذریعے اس سسٹم کو پرکھنے کی کوشش کی، میں اب 24سال کی ہوں، میں نے اپنی ایک آج کی تصویر دی اور ایک اس وقت کی جب میں 10سال کی تھی۔ سسٹم نے میری 10سال والی تصویر کا بالکل ٹھیک تجزیہ کیا اور 10سال ہی عمر بتائی جبکہ موجودہ عمر کی تصویر میں 4سال کا اضافہ کر دیا اور میری عمر28سال بتائی۔
چند خواتین اس سسٹم سے اپنی عمر جان کر افسردہ ہو گئیں کیونکہ سسٹم نے ان کی عمر اصل عمر سے کہیں زیادہ بتائی، لیکن یہ سسٹم کی خرابی نہیں بلکہ ان خواتین کے چہرے سے ان کی عمر زیادہ لگتی تھی۔ایک صارف نے بتایا کہ اس کی عمر اس وقت28سال ہے،اس نے اپنی 2تصاویر، ایک بھاری میک اپ کے ساتھ اور دوسری میک اپ کے بغیر سسٹم کو دی، سسٹم نے میک اپ کے بغیر تصویر میں عمر چار سال کم یعنی24سال بتائی جبکہ میک اپ والی تصویر پر عمر میں 4سال کا اضافہ کرتے ہوئے32سال بتائی۔ جریدے کے مطابق ایپ کے نتائج کی بناءپر یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ آپ جتنا بھاری میک اپ کریں گے عمر اتنی ہی زیادہ نظر آئے گی۔