وہ حیرت انگیز شرٹ جسے آپ سرتوڑکوشش کے باوجودبھی گندی نہیں کر سکتے

وہ حیرت انگیز شرٹ جسے آپ سرتوڑکوشش کے باوجودبھی گندی نہیں کر سکتے
وہ حیرت انگیز شرٹ جسے آپ سرتوڑکوشش کے باوجودبھی گندی نہیں کر سکتے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)ہم سب کی خواہش ہوتی ہے کہ ہمارے کپڑے صاف ستھرے رہیں اور بالخصوص خواتین چاہتی ہیں کہ انہیں کم سے کم کپڑے دھونے پڑیں۔ایک کمپنی نے گندے کپڑوں کا حل نکالتے ہوئے ایک ایسی شرٹ بنا لی ہے جو کبھی گندی نہیں ہوگی۔

جنوبی کوریا کا ایران کے ساتھ تجارت پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
الزبتھ اینڈ کلارک نامی کمپنی نے ایک ایسی سفید شرٹ بنا لی ہے جس پر کافی، مشروب یا کچھ بھی گرا دیا جائے تب بھی یہ گندی نہیں ہوتی۔اس شرٹ کی پروڈکشن شروع کرنے کے لئے کمپنی نے 30ہزارڈالر اکٹھے کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور صرف چار دن میں انہوں نے مطلوبہ رقم سے تین گنا زائد رقم جمع کرلی۔کمپنی کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ خواتین کو سفید بلاﺅزپسند ہوتا ہے اس لئے ہم نے قمیض کو سفید رنگ میں رکھا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت ناشتہ بنانے سے لے کر کام پر جانے کی جلدی میں اگر ہمارے کپڑے خراب ہوجائیں تو پھر سارا دن برا گزرتا ہے۔ان تمام باتوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہم ایک ایسی قمیض متعارف کروا رہے ہیں جو بہت خوبصورت،مناسب قیمت،ٹھیک فٹنگ والی اور غرض ہر طرح سے خواتین کے لئے قابل قبول ہے۔اس کا کہنا ہے کہ ’نینوٹیکنالوجی‘ کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے ایسے کپڑے کا استعمال کیا ہے جو تیل، مشروب اور کسی بھی طرح کے داغ کو بخارات میں تبدیل کرکے قمیض کو بالکل صاف رکھتا ہے۔اس شرٹ کی قیمت 40ڈالر(چار ہزار روپے)رکھی گئی ہے۔
اس قمیض کو بنانے کے بعد کمپنی نے ایک Tشرٹ Liz Lemonبھی بنا لی ہے اور اس کی تعارفی قیمت 25ڈالر رکھی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -