اس نوجوان نے مردوں کو وہ چیز بیچ بیچ کر کروڑوں روپے کما لیے جسے استعمال کرنے کا کوئی بھی مرد کھل کر اعتراف نہیں کرتا

ڈیلی بائیٹس

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) عموماً میک اپ کو خواتین سے منسوب کیا جاتا ہے مگر برطانیہ میں ایک نوجوان مردوں کو میک اپ فروخت کرکے کروڑوں روپے کما رہا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ الیکس ڈیلے(Alex Dalley)نامی 27سالہ برنگٹن کا رہائشی ہے۔ الیکس نے جب اپنی گریجوایشن کی ڈگری مکمل کی اور اسے اگلے روز تقسیم اسناد کی تقریب میں شامل ہونا تھا۔ اس کے چہرے پر دانے اور مسے موجود تھے جن کی وجہ سے وہ پریشان تھا اور تقریب میں جانے سے ہچکچا رہا تھا۔ اس کی والدہ نے رات کو اسے اپنا میک اپ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ الیکس کا کہنا ہے کہ ”پہلے تو مجھے والدہ کا مشورہ عجیب سا لگا لیکن پھر میں نے ان کے میک اپ میں سے فاﺅنڈیشن لے کر اپنے چہرے پر لگا لی۔ میں نے جب فاﺅنڈیشن لگانے کے بعد خود کو آئینے میں دیکھا تو میری جلد پہلے سے کہیں بہتر نظر آ رہی تھی۔ اس کے بعد میں نے روزانہ رات کو چہرے پر فاﺅنڈیشن لگانی شروع کر دی اور تقریبات میں بھی یہ لگا کر جانے لگا۔ یہیں سے مجھے مردوں کا میک اپ کا سامان متعارف کروانے کا خیال آیا۔“
رپورٹ کے مطابق الیکس کا کہنا تھا کہ ”میں نے ابتدائی طور پر 1100پاﺅنڈز (تقریباً1لاکھ 68ہزار روپے) سے مردوں کا میک اپ بنانا شروع کیا۔ میں نے اپنے برانڈ کا نام ”ایم ایم یو کے فار مین“ رکھا۔ دراصل میں کیلوین کلین(Calvin Klein)نامی میک اپ کا سامان بنانے والی کمپنی کی مصنوعات خریدتا اور ان پر اپنا لیبل لگا کر اسے مردوں کے میک اپ کے سامان کے طور پر فروخت کر دیتا۔ ایک سال میں کمپنی کے اثاثے 62ہزار پاﺅنڈز (تقریباً94لاکھ92ہزار روپے)تک پہنچ گئے۔ “ رپورٹ کے مطابق الیکس اس کام سے اب تک 10لاکھ پاﺅنڈز(تقریباً 15کروڑ 31لاکھ روپے) سے زائد رقم کما چکا ہے۔ الیکس کا کہنا ہے کہ ”اکثر مرد ہم سے عورتوں کے نام پر مصنوعات منگواتے ہیں جبکہ باقی درخواست کرتے ہیں کہ پیکنگ پر یہ نہیں لکھا ہونا چاہیے کہ یہ میک اپ کا سامان ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرد میک اپ کا سامان استعمال کرنے کس حد تک شرمندگی محسوس کرتے ہیں، مگر ان کی اکثریت اسے استعمال کرنے کی خواہش مند ہوتی ہے۔“