مردوں کو کبھی بھی اکیلے کھانا نہیں کھانا چاہیے کیونکہ اس سے۔۔۔ سائنسدانوں نے ایسی بات بتادی جسے جان کر کوئی بھی پاکستانی مرد کبھی تنہائی میں کھانا نہیں کھائے گا

مردوں کو کبھی بھی اکیلے کھانا نہیں کھانا چاہیے کیونکہ اس سے۔۔۔ سائنسدانوں نے ...
مردوں کو کبھی بھی اکیلے کھانا نہیں کھانا چاہیے کیونکہ اس سے۔۔۔ سائنسدانوں نے ایسی بات بتادی جسے جان کر کوئی بھی پاکستانی مرد کبھی تنہائی میں کھانا نہیں کھائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیئول (مانیٹرنگ ڈیسک)ہمہ وقت کی تنہائی ذہنی و جسمانی صحت پر کئی منفی اثرات کی حامل ہوتی ہے لیکن اب سائنسدانوں نے مردوں کے لیے اکیلے میں کھانا کھانے کا اس سے بھی بڑا نقصان بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ ”جو مرد تنہائی میں کھانا کھاتے ہیں انہیں نظام انہضام کی خرابیوں، بلندفشار خون اور ہائی کولیسٹرول جیسے عارضوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ ایسے مردوں کے موٹاپے کا شکار ہونے کے امکانات بھی 45فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔“

’میں ہمیشہ تھکا ہوا کیوں رہتا ہوں؟‘ وہ دلچسپ سوالات جو گوگل سے سب سے زیادہ پوچھے جاتے ہیں
سیئول  کی ڈونگ گک یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق میں 7ہزار 725مردوخواتین کے تنہائی میں کھانا کھانے کی عادات اور ان کی صحت کا ریکارڈ حاصل کرکے ان کا تجزیہ کیا اور نتائج مرتب کیے ہیں، جن میں انہوں نے بتایا ہے کہ ”موٹاپے کے لحاظ سے خواتین پر تنہائی میں کھانا کھانے کا کوئی خاص اثر نہیں پڑتا لیکن مرد تنہائی میں کھانا کھائیں تو ان کے موٹاپے کا شکار ہونے کے امکانات میں 45فیصداور نظام انہضام میں بگاڑ آنے کے امکانات میں 64فیصد اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس سے خواتین کے نظام انہضام میں بگاڑ آنے کے امکان میں 29فیصد اضافہ ہوتا ہے۔“ماہرین کا کہنا تھا کہ ”اس کی وجہ ممکنہ طور پر یہ ہے کہ تنہاءرہنے والے مرد کھانے پینے کے معاملے میں زیادہ غیرمحتاط ہوتے ہیں اور غیرصحت مندانہ کھانے کھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سگریٹ نوشی اور دیگر ایسی مضر چیزوں کی طرف بھی زیادہ راغب ہوتے ہیں۔انہی عوامل کے باعث ان میں تنہائی کے نقصانات زیاہ ہوتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -