’آج کل کے نوجوان لڑکے لڑکیوں سے جنسی تعلق نہیں قائم کرنا چاہتے بلکہ ان سے۔۔۔‘ جدید تحقیق میں سائنسدانوں کا ایسا انکشاف کہ پاکستانی خواتین کو کبھی بھی یقین نہیں آئے گا

ڈیلی بائیٹس

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) عام طور پر کہا جاتا ہے کہ لڑکیوں کی نسبت لڑکوں کو رومانویت سے زیادہ جنسی تعلق میں دلچسپی ہوتی ہے لیکن برطانوی سائنسدانوں نے اپنی جدید تحقیق میں اس تاثر کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”آج کل کے نوجوان لڑکیوں کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے۔ ان کی دلچسپی اس میں زیادہ ہوتی ہے کہ وہ لڑکیوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ رومانوی وقت گزاریں یا کسی پارک میں ان کے ساتھ واک کریں۔ آج کل کے نوجوانوں کی جنسی عمل سے زیادہ دلچسپی لڑکیوں سے میل جول میں ہوتی ہے۔“

ریاضی کے حساب سے دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کون ہے؟ سائنسدانوں نے نام بتادیا، دیکھ کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا
رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں یونیورسٹی کالج لندن کے سائنسدانوں نے ہزاروں نوجوان لڑکے لڑکیوں پر مشتمل ایک سروے کیا ہے اور نتائج مرتب کیے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ مارٹن ڈاﺅبنے کا کہنا تھا کہ ”آپ یقین کریں یا نہ کریں لیکن نوجوان نسل کے لڑکے عمررسیدہ مردوں کی نسبت کہیں کم جنسی تعلق استوار کررہے ہیں اور ان نتائج نے خود ہمیں بھی حیران کر دیا تھا۔ ہم نے جتنے لڑکوں سے سوالات کیے ان میں سے اکثریت کا کہنا تھا کہ وہ بہت زیادہ جنسی عمل کر رہے ہیں لیکن جب ہم نے ان کی جنسی عمل کی شرح کا ادھیڑ عمر مردوں سے موازنہ کیا تو وہ کئی گنا کم تھی۔ اس کے باوجود وہ ان کی نظروں میں بہت زیادہ تھی۔“