’گورے جوڑے ‘کے ہاں کالے بچے کی پیدائش ،دونوں برہم

’گورے جوڑے ‘کے ہاں کالے بچے کی پیدائش ،دونوں برہم
’گورے جوڑے ‘کے ہاں کالے بچے کی پیدائش ،دونوں برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکاگو (مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی معاشرے میں ہم جنس پرستی بہت عام ہو چکی ہے اور دوخواتین یا دو مردوں کا آپس میں شادی کرنا بھی عام ہو چکا ہے لیکن اس غیرفطری طرز زندگی کے نتائج بہت افسوسناک ہیں ۔چھتیس سالہ خاتوں جنیفر نے بھی مرد کی بجائے ایک خاتو ن سے ہی شادی کر رکھی ہے اور اولاد کی خواہش پوری کرنے کے لیے اس نے نطفے بیچنے والے ایک ادارے کی خدمات حاصل کیں ۔جنیفر کے ہاں جب او لاد ہوئی تو وہ صدمے سے بے حال ہوگئی کیونکہ اس کو بچی اس کی طرح گوری ہونے کے بجائے سفید اور سیاہ فام کا امتزاج نظر آرہی تھی ۔اب یہ بچی دو سال کی ہو چکی ہے اور اس کے بال اور رنگت بالکل کسی افریقی بچی کی طرح ہیں اور جنیفر اس بات سے شدید پریشان ہے کہ اس کے عزیز رشتہ دار سیاہ فام بچی کو قبول کرنے کے لیے تیا ر نہیں ہیں ۔ دراصل مڈویسٹ سپرم بینک نامی ادارے نے اسے سفید کے بجائے غلطی سے سیاہ فام مرد کا نطفہ دے دیا جس کی وجہ سے اس کے ہاں انتہائی مختلف قسم کی اولاد پیدا ہوگئی ۔اب جنیفر نے کمپنی کے خلاف بھاری ہر جانے کا دعویٰ کر دیا ہے جس میں اس نے موقف اختیار کیا ہے کہ اسے سفید فام نطفہ دینے کاوعدہ کر کے سیا ہ فام مرد کا نطفہ دے کر دھوکہ کیا گیا ہے لہٰذا جرمانہ ادا کر کے اس کے ذہنی صدمے کا ازالہ کیا جائے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -