بیوی کا شوہر کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ، سالوں تک جسے اپنا بچہ سمجھتا رہا وہ۔۔۔
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)ترقی یافتہ ملکوں میں ٹیکنالوجی کی حکومت کے بعد بے وفائی کے انداز بھی بدل گئے ہیں۔ برطانیہ کی ایک بیوی نے اپنے شوہر سے تکنیکی طریقے سے بے وفائی کرتے ہوئے اپنے سابق بوائے فرینڈ کا بچہ پیدا کر دیا۔ شوہر کو6سال بعد حقیقت کا علم ہوا تو اس کی تو دنیا ہی اجڑ گئی۔ہوا یوں کہ یونیورسٹی لیکچرر مسٹر جوناتھن کو اس کی بیوی سوزان نے ”آئی وی ایف“( بچے کی پیدائش کا مصنوعی طریقہ، جس میں عورت کا بیضہ اور مرد کا نطفہ لیبارٹری میں ملائے جاتے ہیں اور ایمبریو(ناپختہ بچہ) کو عورت کی بچہ دانی میں رکھ دیا جاتا ہے)کے ذریعے بچہ پیدا کرنے پر آمادہ کیا۔ جوناتھن کے مان جانے پر سوزان نے لیبارٹری سے رجوع کیا لیکن وہاں اپنا بیضے کے ساتھ جوناتھن کا نطفہ ملانے کی بجائے اس نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کا نطفہ ملوا دیا۔اس طرح اس نے دھوکے سے اپنے شوہر کی بجائے اپنے سابق بوائے فرینڈ کا بچہ پیدا کر لیا۔
کیا آپ ناپسندیدہ میسجز اور کالز وصول کرنے سے تھک گئے ہیں؟ تو یہ خبر آپ کے لئے ہے
2004ءمیں پیدا ہونے والے اس بچے کا نام سائمن رکھا گیا۔ سائمن کی پیدائش کے 5ماہ بعد سوزان نے جوناتھن سے علیحدگی اختیار کر لی لیکن جوناتھن اپنے بچے سے الگ نہیں ہونا چاہتا تھا، اس نے عدالت میں کیس دائر کر دیا۔ 6سال کی قانونی جنگ میں جوناتھن نے 80 ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 1 کروڑ 26 لاکھ روپے) لگا دیئے لیکن آخر ایک دن عدالت میں سوزان نے یہ کہہ کر دھماکہ کر دیا کہ سائمن جوناتھن کا بیٹا نہیں ہے۔ عدالت کے حکم پر ٹیسٹ کروایا گیا تو سوزان کے دعوے کی تصدیق ہو گئی۔ عدالت نے سوزان کو 39 ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 62لاکھ روپے) عدالتی اخراجات کی مد میں جوناتھن کو اداکرنے کا حکم دے دیا۔ لیکن جوناتھن کا کہنا ہے کہ مجھے یہ رقم نہیں چاہیے تھی، میں تو اپنا بیٹا واپس چاہتا تھا لیکن حقیقت جان کر میری تو زندگی ہی برباد ہو گئی۔ میں اب بھی سائمن کو اپنے بیٹے ہی کی طرح پیار کرتا رہوں گا، اس کے لیے میرے پیار میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔
آئی فون نہ لے کر دینے پر لڑکی نے بوائے فرینڈ سے سرعام شرمناک بدلہ لے لیا