کیا یہ افریقی پادری ہوا میں اڑ سکتا ہے؟ ویڈیو منظرعام پر آ گئی
ہرارے (نیوز ڈیسک) دنیا میں دھوکہ بازوں اور شعبدہ بازوں کی کوئی کمی نہیں اور افسوسناک بات یہ ہے کہ ان کے دھوکے میں آنے والوں کی بھی کوئی کمی نہیں۔ ایک ایسا ہی دھوکہ باز شخص زمبابوے کا پادری شیپرڈ بشیری ہے جو طرح طرح کے دعوے کرتا رہتا ہے اور اس کے لاکھوں پیروکار اسے دیوتا سمجھتے ہیں۔حال ہی میں بشیری کے دعووں پر کچھ سوالات اٹھائے گئے تو اس نے ناقدین کو جواب دینے کے لئے اپنا ایک کرشمہ دکھانے کا اعلان کیا اور بتایا کہ وہ عنقریب ایک ویڈیو جاری کرے کا جس میں وہ اڑتا نظر آئے گا۔
کیا آپ ناپسندیدہ میسجز اور کالز وصول کرنے سے تھک گئے ہیں؟ تو یہ خبر آپ کے لئے ہے
بشیری کی یہ ویڈیو اب سامنے آ چکی ہے جس میں وہ اپنے ضعیف الاعتقاد پیروکاروں کو تو واقعی اڑتا نظر آیا ہے، لیکن ہوشیار لوگوں نے اس کی دھوکہ بازی پکڑ لی ہے۔ ویڈیو میں بشیری اپنے محل نما گھر کی سیڑھیوں سے بازو پھیلائے ہوا میں تیرتا ہوا اترتا نظر آتا ہے، لیکن ماہرین نے ویڈیو دیکھتے ہی جان لیا کہ اس نے خود کو ہوا میں معلق رکھنے کا خاص بندوبست کر رکھا تھا جسے کیمرے سے خفیہ رکھنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن اس احمق کو یہ پتا نہیں چلا کہ اسے ہوامیں معلق رکھنے والے شخص کا مخصوص حرکات کرتا ہوا سایہ بھی ویڈیو میں ریکارڈ ہو گیا تھا۔
7 سال تک لڑکے کی لاش کہاں پڑی رہی؟ ہولناک انکشاف
بشیری کا جھوٹ ساری دنیاکے سامنے آ جانے کے بعد بھی وہ بضد ہے کہ اس نے سیڑھیوںپر قدم رکھے بغیر ہوا میں اڑتے ہوئے زمین پر اترنے کا کرشمہ کیا، اور اس کے پیروکاروں کی عقل کا اندازہ کیجئیے کہ اب بھی یہی سمجھ رہے ہیں کہ ان کے پیشوا نے واقعی ہوا میں اڑنے کا مظاہر کر دکھایا ہے۔