اداکاری کرنی ہے تو پہلے کھیتوں میں کام کرو ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تاشقند (ویب نیوز) ازبکستان کی حکومت نے موسیقاروں، فلمی ستاروں اور ہدایتکاروں سے کہا ہے کہ وہ کپاس کی فصل کو چننے میں مدد کریں بورنہ ان پر پابندی لگا دینگے۔ لبرٹی نامی امریکی ریڈیو سے بات کرتے ہوے متعدد فنکاروں نے بتایا ہے کہ انھیں سرکاری فلم ساز کمپنی کی جانب اس سلسلے میں ہدایات موصول ہوئی ہیں اور سٹیج کے اداکاروں کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ فصل چننے کے لیے تاشقند کے علاقے میں واقع کپاس کے کھیتوں کا رخ کریں۔ایک فلم اداکار نے بتاےا وہ اس سلسلے میں کافی سختی کر رہے ہیں، ہمیں بسوں میں بیٹھا کر کھیتوں میں لےجایا گیا اور کہا گیا کہ دوپہر کے کھانے سے قبل ہر شخص کم از کم 30 کلو کپاس چنے اور اس میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔انہوںنے مزید بتایا کہ انتظامیہ نے ہم پر واضع کر دیا تھا کہ جو بھی مطلوبہ ہدف حاصل نہیں کر سکے گا اسے اداکاری کا کام نہیں ملے گا۔یہ خبر وسطی اشیا کے میڈیا کی جانب سے بڑے پیمانے پر رپورٹ کی گئی ہے لیکن ملک کے اندر اسے رپورٹ نہیں کیا گیا ہے کیونکہ ازبکستان میں ذرائع ابلاغ پر پابندیاں عائد ہیں اور حکومت پر تنقید کی کسی کو اجازت نہیں ہے۔واضح رہے کہ ازبکستان کو سرکاری اراضی پر لگائی جانے والی فصلوں کی چنائی کے لیے فوجیوں، طلبا، سرکاری ملازمین اور بعض اوقات بچوں سے جبری مشقت لینے پر بین الاقوامی برادری کی جانب سے تنقید کا سامنا رہتا ہے۔