’میری اپنے منگیتر سے شادی ہونے والی ہے لیکن میرے دل میں اب یہ خیال آیا ہے کہ۔۔۔‘ شادی سے چند دن پہلے دلہن نے سوشل میڈیا پر ایسی بات لکھ دی کہ پڑھ کر تمام شوہروں کی جان ہی نکل جائے کیونکہ۔۔۔

’میری اپنے منگیتر سے شادی ہونے والی ہے لیکن میرے دل میں اب یہ خیال آیا ہے ...
’میری اپنے منگیتر سے شادی ہونے والی ہے لیکن میرے دل میں اب یہ خیال آیا ہے کہ۔۔۔‘ شادی سے چند دن پہلے دلہن نے سوشل میڈیا پر ایسی بات لکھ دی کہ پڑھ کر تمام شوہروں کی جان ہی نکل جائے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی میں چند دن باقی ہوں اور دلہن شادی سے انکار کر دے تو اس بیچارے دولہا پر کیا گزرے گی؟ یقینا اس کی تو جان ہی نکل جائے گی۔ سوشل میڈیا ایپلی کیشن Whisperپر کچھ دلہنوں نے اپنے ایسے ہی راز شیئر کیے ہیں۔ ایک دلہن نے لکھا ہے کہ ”چند روز بعد میرے منگیتر سے شادی ہونے جا رہی ہے جسے میں بہت پیار کرتی ہوں لیکن اب مجھے احساس ہو رہا ہے کہ میں اپنے ایک بہترین دوست کو بھی شاید پیار کرتی ہوں۔ اس کے متعلق اس سے قبل میں نے ایسا کبھی نہیں سوچا۔ اب میں شک میں پڑ گئی ہوں کہ میں اپنے منگیتر سے پیار کرتی ہوں یا اپنے اس دوست سے، مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہی۔“

لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کا امتحان لینے کیلئے دو خوبصورت لڑکیاں اس کے پاس بھیج دیں، لیکن اس نے صاف انکار کیا تو پیروں تلے زمین ہی نکل گئی کیونکہ۔۔۔ ایسا نتیجہ کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا
ایک اور دلہن نے ایپلی کیشن پر لکھا ہے کہ ”میری شادی میں چند دن باقی ہیں اور اب مجھے احساس ہو رہا ہے کہ میرا منگیتر اس رشتے کوشاید دل سے قبول نہیں کرتا۔ اب میں کشمکش کا شکار ہوں اور مجھے نہیں معلوم کہ میں اس سے شادی کروں گی یا نہیں۔“ایک اور لڑکی نے لکھا ہے کہ ”میں اور میرا منگیتر شادی کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں اور اس دوران اس کا وہ روپ میں نے دیکھا ہے جو اس سے پہلے کبھی میرے سامنے نہیں آیا تھا۔ میں اس رشتے کے متعلق الجھن میں پڑ گئی ہو اور پریشان ہوں کہ اب مجھے اس شادی سے انکار کرنا پڑے گا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -