’ہمیں جھاڑیوں میں پر اسرار چیز چلتی نظر آرہی ہے‘ پارک میں کھیلتے لڑکوں کی کال پر پولیس والوں کی آمد، کیاچیز تھی؟ دیکھتے ہی ہر کوئی خوف میں ڈوب گیا، تصویر سامنے آئی تو پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی

ڈیلی بائیٹس

بیونس آئرس(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک ارجنٹینا میں شام ڈھلے پارک میں کھیلتے لڑکوں کو جھاڑیوں میں ایک عجیب و غریب چیز چلتی ہوئی نظر آئی جس پر انہوں نے پولیس کو کال کر دی۔ جب پولیس والوں نے آ کر دیکھا تو ایسا انکشاف ہوا کہ ہر کوئی خوف میں ڈوب گیا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ کوئی انسان یا جانور نہیں تھا بلکہ خلائی مخلوق کی طرح کا ایک وجود تھا جو درختوں کے جھنڈ میں چلتا ہوا دیکھا جا سکتا تھا۔

جدید مسافر جہاز A380 ہوا میں ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا اور پھر ۔۔۔ انتہائی خوفناک واقعہ جسے سن کر ہی انسان ہوائی سفر سے ڈر جائے
ایک پولیس آفیسر کی وردی پر لگے کیمرے نے اس عجیب الخلقت وجود کی ویڈیو بھی بنا لی جس نے پوری دنیا میں کھلبلی مچا رکھی ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ خلائی مخلوق کا کوئی فرد ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ارجنٹینا کے شہر کورینٹس میں پیش آیا۔ جب پولیس اس خلائی مخلوق کی طرف بڑھی تو وہ دوڑتا ہوا قریب بہتے دریا میں اتر گیا جس کے بعد پولیس والے اس کا سراغ نہ لگا سکے۔ انٹرنیٹ پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس وجود کی شکل و صورت ہو بہو فلموں میں دکھائی جانے والی خلائی مخلوق کی طرح تھی۔ خلائی مخلوقات کے متعلق تحقیق کرنے والے ماہر میلکولم رابنسن کا کہنا تھا کہ ”یہ ویڈیو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ خلائی مخلوق نہ صرف زمین پر آتی رہتی ہے بلکہ ہمارے درمیان رہ بھی رہی ہے۔“